خلیجی وزرائے صحت نے سعودی تجویز پر انرجی مشروبات پر پابندی لگا دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

خلیجی وزرائے صحت نے سعودی تجویز پر انرجی مشروبات پر پابندی لگا دی

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
خلیجی وزراء صحت نے سعودی عرب کے فیصلے پر انرجی مشروبات پر پابندی لگا دی، مملکت5صفر1435ھ کو اندرون ملک انرجی مشروبات کے اشتہار کو ممنوع قرار دے چکی ہے ۔ سعودی کابینہ نے انرجی ڈرنکس کے مضر اثرات کے سدباب کے لئے سعودی اسٹینڈرڈ ارگنائزیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کرانے کے لے جی سی سی ممالک سے رجوع کریں ۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے سیاسی اعلامیہ میں اس بات کا مطالبہ کیاتھاکہ غیر متعدی امراض کے سد باب کے لئے تمام ممالک اقدامات کریں ۔ اسی دوران اماراتی زارت اقتصاد میں تحفظ صارفین ادارے کے ڈائرکٹر ہاشم النعیمی نے انرجی ڈرنکس فروخت کرنے والوں سے مطالہ کیا کہ وہ18سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کو انرجی ڈرنکس فروخت کرنے سے گریز کریں ۔ اس پابندی کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔ خلیجی وزراء صحت نے جمعرات کو ریاض میں78ویں کانفرنس مکمل کرکے اعلامیہ جاری کیا ۔ انہوں نے غیر متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے نئے خلیجی منصوبے کی منظوری کی سفارش پیش کردی اور رکن ممالک سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں قومی لائحہ عمل ترتیب دیں ۔ کانفرنس کے شرکاء نے صحت پیشہ ورانہ ماحولیاتی سلامتی کے ضوابط کی بابت آگہی پروگرام چلانے کی بھی منظوری دی۔ ایک سفارش یہ کی گئی کہ جی سی سی ممالک کے صحت اداروں سے تعلق رکھنے والے انفارمیشن سنٹرز کو ایک دوسرے سے مربوط کردیاجائے ۔ وزارء صحت نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں پر یہ پابندی لگائی جائے کہ وہ سنٹرل رجسٹریشن کی کارروائی کراتے وقت دوا کے نمونے پیش کرے۔ وزراء نے سفارش کی کہ یمنی وزارت صحت کے ساتھ ویکیسنن مہم کے سلسلے میں تعاون کیاجائے ۔ دراصل یمن میں پولیو کے نئے واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جی سی سی ممالک چاہتے ہیں کہ او آئی سی کے رکن ممالک میں پولیو کا سد باب ہوجائے ۔

GCC adopts new health strategy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں