ہند ارائیل آزادانہ تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

ہند ارائیل آزادانہ تجارتی معاہدہ کو قطعیت دینے کا منصوبہ

نئی دہلی
یو این آئی
اسرائیل اور ہندوستان آئندہ ہفتہ مذاکرات دوبارہ شروع کرتے ہوئے مجوزہ آزادنہ تجارت معاہدہ میں پیشرفت کریں گے ۔ اسرائیلی سفارت خانہ کے ترجمان نے یہاں کہا کہ ان کی وزارت معیشت کے ڈائرکٹر جنرل امیت لانگ آزادانہ تجارت معاہدہ کے تعلق سے ہندوستانی حکام سے ملاقات کے لئے9اور10فروری کو نئی دہلی کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کو تازہ تحریک فراہم کرسکیں ۔ مسٹر لانگ ، وزارت معیشت میں بیرونی تجارت انتظامیہ کے سربراہ مسٹر اوہاد کوہن اور اسرائیل کے نائب چیف سائنٹسٹ حنان کارمیلی کے بشمول وزارت معیشت کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ہوں گے ۔ مسٹر لانگ 10فروری کو دہلی میں مجموعی پیداوار کے لئے اختراع پر اوپیک کانفرنس میں ایک پیانل مدعو کے طور پر بھی حصہ لیں گے ۔ واٹر مینجمنٹ واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ ٹریٹمنٹ اور مزید جیسے شعبوں میں اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے تعلق سے بات چیت کررہے تھے۔ اسرائیلی آبی کمپنیوں پر مشتمل ایک بزنس وفد اسی وقت دہلی کا دورہ کرے گا اور ہندوستانی آبی کمپنیوں کے ساتھ اجلاسوں میں حصہ لے گا ۔ واٹر سیکوریٹی ، واٹر ٹریٹمنٹ اور موثر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے لے کر جدید ٹکنالوجیز کو اجاگر کرنا بی ٹو بی کا مقصد ہے ۔ جس کے ذریعہ ہندوستانی مارکٹ کے لئے خاص طور پر اپنائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ کا ایک مکمل پیاکیج دیاجائے گا اور یہ دیکھاجائے گا کہ کس طرح اسرائیل اور اسرائیلی آبی کمپنیاں وزیر اعظم نریندر مودی کے دریائے گنگا کو صاف کرنے کے پراجکٹ نمامی گنگا کے تحت پانی کو خالص بنانے اور ویسٹ واٹر ٹرٹمنٹ پر اس کی مہارت کی ساجھے داری کرسکتے ہیں ۔

Indian, Israeli officials to meet next week on free trade pact

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں