اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کا وعدہ - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کا وعدہ - ارون جیٹلی

ممبئی
پی ٹی آئی
بجٹ سے قبل وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج تیز رفتار معاشی پیداوار اور اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کے لئے مزید اصلاحات کا اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت رقم کے حصول پر گزارے میں ایقان نہیں رکھتی ۔ یہ بیان31مارچ کو مالیاتی سال کے اختتام سے4مہینے قبل، نومبر کے اختتام تک بجٹ میں تخمیناً حکومت کی جانب سے مارکٹ سے رقم کے حصول کے منصوبہ کے99فیصد کو چھو لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ہم اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ ہم غیر یقینی طور پر رقم کے حصول پر گزارا نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کا پورا قیاس آپ کے وسائل سے بعید ہے ۔ اور ہم آئندہ نسل کے لئے قرض کی باز ادائیگی چھوڑتے ہیں ۔ ہم آج جو زائد اخراجات کررہے ہیں وہ کبھی محتاج مالیاتی پالیسی نہیں ہے ۔ وزیر نے بجٹ میں متوازن ٹیکس نظام کو بے نقاب کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ ریاست اور مرکز کی جانب سے مالیہ اکٹھا کرنے کے لئے کوئی غیر منصفانہ کوشش نہیں کی جائے گی ۔ ہماری ٹیکس پالیسی سرمایہ کاروں کے لئے دوستانہ نہیں ہے ۔ جو ہندوستان میں ریونیو اسٹرکچر کے لئے بدنامی لارہی ہے ۔ میں ہمیشہ اس بات پر ایقان رکھتا ہوں کہ جہاں ٹیکسس ادا کئے جاتے ہیں ٹیکسس اکٹھا کئے جائیں گے لیکن ریاست کی جانب سے کوئی غیر منصفانہ کوشش نہیں کی جائے گی ۔ تاکہ سرمایہ کار کسی شعبہ میں غیر ضروری طور پر ہراساں نہ ہوں ۔ حکومت نے حال ہی میں برطانوی ٹیلی کام کی بڑی کمپنی ووڈا فون کے حق میں3000کروڑ روپے کی رقم کی منتقلی کے کیس میں ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر فینانس نے یہ بات کہی ۔ بجٹ میں برقی ، توانائی ، ریلویز اور بندرگاہوں میں اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ان شعبوں میں مزید عوامی سرمایہ کاری کا بھی اشارہ دیا۔ ممبئی شہر کو پہلے ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز میں تبدیل کرنے کے عنوان پر ایک تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سرکردہ صنعت کاروں اور منصوبہ سازوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے اشارہ دیا کہ4.1فیصد خسارہ کے نشانہ کی تکمیل کی جائے گی اور منصوبہ بند اخراجات میں مزید کمی بھی کی جائے گی ۔8ماہ قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد جیٹلی منصوبہ بندی پر10فیصد اخراجات کی کمی کرچکے ہیں ۔ اور تب سے ٹیکسوں کا حصول منصوہ کے مطابق عمل میں نہیں آرہا ہے ۔ اور ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ بجٹ میں مزید کٹوتیاں کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں تا حال سرمایہ کاری کی پیشرفت50فیصدکے نشانہ کو پورا کرچکی ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ دس برس مواقع کھونے کا ایک دہا تھا ۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت اصلاحات کے راستہ پر عمل پیرا ہونے کا تہیہ کرچکی ہے ۔ ہم معاشی پیداوار میں تیزی پید اکرسکتے تھے ۔ اگر 1991تا2004تحریک برقرار رکھی جاتی ۔ لیکن سلسلہ وار عدم فیصلے اور غلط فیصلے کرنے سے ہمارے لئے ایک ایسی صورتحال پیدا ہوگئی جہاں ہم نے مواقع گنوادئیے ہیں اور موجودہ حکومت ہندوستان کو ایک اعلیٰ پیدواری ملک بنانے کے لئے اصلاحات کے راستہ پر عمل پیرا ہونے کی پابند ہے ۔

Budget 2015: FM Arun Jaitley hints at reform-packed Budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں