پی ٹی آئی
ٹاملناڈو میں کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں فیشن کے مقابلوں کے انعقاد پر اعتراض کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کالجوں اور یونیورسٹیز میں ایسی تقاریب پر امتناع عائد کرتے ہوئے ایک سرکولر جاری کرے۔ جسٹس ٹی ایس شیواگنگم نے لکشمی سریش نامی ایک شخص کی درخواست پر عبوری احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھنے نہیں آتی کہ ریمپ پر چلنے سے انجینئرنگ کورس کرنے والے طالب علم کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ جج نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری اور کمشنر آف ٹکنیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ تمام اداروں ، یونیورسٹیز ، ڈیمڈ یو نیور سٹیز۔ ریاست میں مختلف یونیورسٹیز سے ملحقہ کالجوں کو فوری ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے ان اداروں میں یا انٹر کالج لیول تک کوئی مقابلہ حسن یا بہترین نظر آنے والے لڑکا یا لڑکی کے مقابلے منعقد کرنے پر امتناع عائد کریں۔
No Beauty Contests For Tamil Nadu Colleges, Says Madras High Court
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں