پاکستان یا جنوبی ایشیا میں داعش کا وجود نہیں - پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

پاکستان یا جنوبی ایشیا میں داعش کا وجود نہیں - پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار

واشنگٹن
یو این آئی
پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ،ISISیا داعش کہلانے والا گروہ صرف مشرق وسطی تک محدود ہے ، پاکستان یا جنوبی ایشیاء میں اس کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں اس کے لئے میدان خالی کریں گی ۔ تاہم، مستقبل میں اس خطرے پر قابو نہ پایا گیا تو داعش اور مقامی دہشت گردوں کے درمیان اتحاد بن سکتے ہیں۔ چودھری نثار واشنگٹن ڈی سی کی تھنک ٹینک، یونائیٹیڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ فارپیس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں پہلی مرتبہ پاکستان کی حکومت فوج اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے پر مکمل اتفاق رائے رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا ، جس نے فوج اور سیویلین حکومت کو پہلی مرتبہ ایک نکتہ پر یکجا کردیا ، گو کہ پاکستان میں کچھ سیاسی جماعتیں مذہبی پس منظر کی حامل ہیں ۔ انہوں نے پشاور واقعہ کے بعد7دنوں میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان تیار کرنے میں حکومت کی مدد کی ۔

ISIS has no existence in South Asia: Chaudhry Nisar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں