بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش کی بین الاقوامی کرائم ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے رہنما مولانا محمد قمرالزماں کے خلاف موت کی سزا کا فیصلہ سنایا ہے ۔1971کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف ان کے جرائم پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔وارنٹ کو سرخ کپڑے میں لپیٹ کر جیل بھیج دیا گیا ۔ بی ڈی نیوز24ڈاٹ کام نے یہ اطلاع دی ۔ جماعت اسلامی کے قائد کو پھانسی کی سزا پر عمل آوری جیل آفیسر کی جانب سے وارنٹ کو پڑھے جانے کے بعد کی جائے گی ۔ یہ وارنٹ ضلع مجسٹریٹ کو بھی بھیجا جائے گا ۔ جاعت کے نائب معتمد عمومی قمرالزماں سزا کے خلاف اندورن5دن عذر داری داخل کرسکتے ہیں ۔

Bangladesh Islamist Qamaruz Zaman sentenced to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں