کرکک میں آئیل اسٹیشن پر آئی ایس کا قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

کرکک میں آئیل اسٹیشن پر آئی ایس کا قبضہ

بغداد
رائٹر
شمالی عراقی شہر کرکک کے قریب اسلامی ریاست کے جنگجوؤں نے آج ایک چھوٹے کروڈ آئیل اسٹیشن پر قبضہ کرلیا، جہاں15ملازمین کام کررہے ہیں اور دارالحکومت بغداد میں اور اس کے اطراد دھماکوں میں کم ازکم9افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق ان دھماکوں کا ہدف عوامی مقامات اور سیکوریٹی فورسز تھے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں20 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ طبی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے ۔ عراق میں کل جمعہ کے روز بغداد میں ہونے والے دہرے بم دھماکے میں44افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ۔ سرکاری زیر انتظام نارتھ آئیل کمپنی کے دو عہدیداروں نے توثیق کی کہ عسکریت پسندوں نے قباز میں ایک کروڈ آئیل علیحدگی یونٹ پر قبضہ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ15تین ملازمین لاپتہ ہیں جن کے ساتھ کمپنی کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ ہم کو ایک ورکر کا ایک کال موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ داعش کے درجنوں جنگجو اس مرکز کے اطراف ہیں اور ورکرس سے عمارات چھوڑنے کی اپیل کررہے ہیں ۔ ہمارا رابطہ ٹوٹ گیا ہے اور اب ورکرس ہوسکتا ہے یرغمالی بنالئے گئے ہیں۔ نارتھ آئیل کمپنی لمٹیڈ کے ایک انجینئر نے اسلامی ریاست کے خلاف ایک تنقیدی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے رائٹر سے یہ بات کہی ۔ بنیاد پرست جہادی تحریک نے شمالی عراق میں کم از کم4چھوٹے آئیل فیلڈس پر قبضہ کرلیا تھا جب انہوں نے گزشتہ گرما میں شمالی عراق کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور اپنے آپریشنس کے لئے فینانس اکٹھا کرنے کروڈ آئیل اور پٹرول فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

ISIS fighters seize small oil station near Kirkuk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں