پاکستان میں شیعہ مسجد پر ہلاکت خیز حملہ کے بعد ملک گیر سوگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

پاکستان میں شیعہ مسجد پر ہلاکت خیز حملہ کے بعد ملک گیر سوگ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
جنوبی صوبہ سندھ کی ایک شیعہ مسجد میں ہلاکت خیز خود کش حملے میں61افراد کی ہلاکت اور متعدد زخمیوں ، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ، کے لئے پاکستان میں آج سوگ منایا گیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ یہ دھماکہ شکار پور ضلع کے لکھی دار علاقہ کی ایک شیعہ مسجد میں اس وقت کیا گیا جب مصلی جمعہ کی نماز ادا کررہے تھے۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب نے کہا کہ اس حملے میں61افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ایس ایس پی ثاقب میمن نے کہا کہ نامعلوم خود کش بمبار کا کٹا ہوا سر اور دیگر جسمانی اعضاء کو ڈی این اے جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ دھماکے میں 7کلو ہلاکت خیز آر ڈی ایکس دھماکو مواد استعمال کیا گیا ۔ طالبان سے علاحدہ شدہ گروپ جنداللہ جس نے گزشتہ سال اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کی حمایت کا عہد کیا تھا، نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ شیعہ نمائندہ تنظیم مجلس وحدت المسلمین(ایم ڈبلیو ایم) آج سندہ میں ہڑتال کررہی ہے جب کہ صوبائی حکومت سوگ منارہی ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے دھماکہ کے مقام کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو 2ملین معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔ دریں اثناء شیعہ اور وسیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں احتجاج کیا۔ یہ اقلیتی شیعہ برادری پر دوسرا بڑا حملہ تھا اس سے قبل10جنوری کو راولپنڈی کی ایک مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں8افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب پاکستان نے گزشتہ ماہ پشاور اسکول پر دہشت گرد حملہ میں150افراد کی ہلاکت کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے ۔

Protests, prayers and tears after deadly Pakistan mosque attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں