دہلی اسمبلی انتخابات نتائج مودی حکومت کی کارکردگی پر ریفرنڈم نہیں - وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

دہلی اسمبلی انتخابات نتائج مودی حکومت کی کارکردگی پر ریفرنڈم نہیں - وینکیا نائیڈو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی اسمبلی انتخابات سے متعلق بیشتر اوپنین پولیس میں عام آدمی پارٹی کو سبقت دکھائے جانے کے بعد مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ قومی دارالحکومت میں انتخابی نتائج کو مرکز کی نریندر مودی حکومت کی کارکردگی پر ریفرنڈم تصور نہیں کیاجاسکتا ۔ نائیڈو نے پی ٹی آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم کا نہیں بلکہ چیف منسٹر کا انتخاب ہے۔ نریندر مودی اسمبلی انتخاب نہیں لڑ رہے ہیں ۔ یہ ریاستی انخاب ہے ۔ آپ کسی وزیر اعظم کو نہیں بلکہ چیف منسٹر کو منتخب کرنے جارہے ہیں ۔ اس مقابلہ میں بی جے پی ایک طرف ہے اور دوسری تمام جماعتیں ایک طرف ۔ بہر حال انہوں نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی جارحانہ انتخابی مہم کا دفاع کیا اور کہا کہ اب قوم نے وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ذہن بنالیا ہے جو ایک بڑی تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں اور قومی دارالحکومت کی حیثیت سے دہلی کو قدرتی طور پر اہمیت حاصل ہے ۔ اس ادعا کو مسترد کرتے ہوئے کہ یہ دہلی اسمبلی انتخابات مودی بمقابلہ اروند کجریوال انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کجریوال کون ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کیا تھا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔ یہاں بھی ان کے ساتھ یہی ہونے والا ہے ۔ مودی اور کجریوال کا تقابل نہیں کیاجاسکتا ۔ مودی ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے اور تقریباً400ارکان پارلیمنٹ نے ان کی تائید کی ہے ۔ یادر ہے کہ اس سے قبل مودی نے بھی محتاط رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایکزٹ پول کے نتائج پر شبہ کا اظہار کیا تھا۔

Delhi Polls Not A Referendum On Modi Government's Performance, Says Union Minister Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں