دہشت گردی سے پوری طرح نمٹنے کے لئے محاذ بنانا ہوگا - عرب لیگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

دہشت گردی سے پوری طرح نمٹنے کے لئے محاذ بنانا ہوگا - عرب لیگ

قاہرہ
سعودی پریس ایجنسی
عرب لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نبیل العربی نے دہشت گردی کے رواج کے خلاف مکمل محاذ قائم کرنے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے رواج سے نمٹنے اور اس کی بیخ کنی کے لئے کئی عسکری کارروائی کافی نہیں ہوگی ۔ اس کے خلاف فکری ، ثقافتی اوردینی جنگ لڑنی ہوگی ۔ پورے علاقے کے استحکام کو تہ و بالا کرنے والے ذہنوں کی صفائی کرنا ہوگی اور اسلام کوبدنام کرنے والوں کے دماغوں کی تطہیر کرنی پڑے گی ۔ وہ جمعرات کو عرب لیگ کے صدر دفتر میں عرب سفراء کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ العربی نے اپنے خطاب کا آغاز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مملکت کا اقتدار اعلیٰ ملنے پر مبارکباد سے کیاتھا ۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ سعودی قیادت مشترکہ عرب جدو جہد کی سر پرستی کا مشن جاری رکھے گی۔ العربی نے مصر، اردن اور دیگر تمام عرب ممالک کو یقین دلایا کہ عرب لیگ وحشیانہ بربری حملوں اور شدت اختیار کرنے والی دہشت گردانہ کاررائیوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ21ویں صدی میں کوئی اس بات کا تصور نہیں کرسکتا تھا کہ دہشت گرد عناصر صحرائے سینا میں مصری فوجیوں اور عراق میں داعش تنظیم کے ہاتھوں اردنی ہوا باز معاذ الکساسبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کریں گے۔ العربی نے کہا کہ ہمیں ہر مرحلے کے تعلیمی کورس اور مذہبی رجحانات پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

Arab League agree to combat terrorism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں