بنگلور - پابندی کے باوجود توگڑیا کی تقریر سنائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

بنگلور - پابندی کے باوجود توگڑیا کی تقریر سنائی گئی

بنگلور
پی ٹی آئی
پولیس کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وی ایچ پی لیڈر پر اوین توگاڑیہ کی ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر آج ایک ریالی میں دکھائی گئی جس میں انہوں نے گھر واپسی اور ایک دستوری ہندو راشٹریہ کے قیام پر زور دیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس آف بنگلور الوک کمار نے بتایا کہ ہم نے اس خلاف ورزی کو نوٹ لیا ہے ہم ہمارے لیگل آفیسرس کی رائے حاصل کریں گے اور مزید کارروائی کریں گے ۔ ویراٹ ہندو سمجوتسوا ریالی میں توگاڑیہ نے اپنے ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا کہ ہم100 کروڑ ہندوؤں کے لئے سلامتی کامطالبہ کرتے ہیں ہم ہندوؤں کی خوشحالی چاہتے ہیں ہم ہندوؤں کی عزت چاہتے ہیں ۔ منتظمین نے آڈیو، ویجوول یا دوسرے میڈیا کے ذریعہ تقریر کی پیشکشی پر پابندی کے پولیس کے حکم کو نظر اندازکرتے ہوئے یہ خطاب سنایا۔ پولیس نے کل تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے یہ پابندی لگائی تھی ۔ اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے5فروری سے اہک ہفتہ کے لئے شہر میں توگاڑیہ کے داخلہ پر امتناع کو برقرار رکھا تھا ۔ توگاڑیہ نے کہا کہ ہم ہندوؤں کی تعداد کم ہونے نہیں دیں گے ۔ حکومت کو ہندوؤں کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔

Despite Police Ban, Praveen Togadia Addresses VHP Supporters Via Video in Bengaluru, May Face Action

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں