آگرہ میں گلابی گینگ کا خصوصی شعبہ قائم کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

آگرہ میں گلابی گینگ کا خصوصی شعبہ قائم کرنے کا منصوبہ

آگرہ
یو این آئی
گلابی گینگ خواتین کے خلاف جرائم کا انسداد کرنے والے چوکس گروپ نے تاج محل کے شہر آگرہ میں اپنا خصوصی شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سربراہ تنظیم سمپت پال جن کی ساری دنیا میں ستائش کی گئی یہاں تحریک کی قیادت کرنے مضبوط شخصیت کی تلاش کرنے اور تفصیلات کو قطعیت دینے کل شہر کا دورہ کریں گی ۔ پال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آگرہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف کچھ کرنے مقامی غیر سرکاری تنظیمیں اور سماجی کارکن ان سے رجوع ہوئے ہیں۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ناقص نظم و ضبط کی صورتحال کے خلاف وہ سلسلہ وار احتجاجوں کا منصوبہ بھی تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگرہ میں خواتین کے خلاف جرائم کی شکایتوں کے کئی مکتوبات موصول ہورہے ہیں ۔ حال ہی میں انہیں ایک خاتون آئی اے ایس ایس عہدیدار کے ساتھ ایک مرد کونسلر کی بدسلوکی کے واقعہ کا علم ہوا ہے اور کہا کہ جب ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدارکے تئیں ایسا سلوک ہورہا ہے تو عام عورتوں کا کیا حال ہوگا؟

Gulabi Gang to start spl wing in crime-hit Agra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں