آسٹریلیا میں زبردست طوفان - بندرگاہیں بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

آسٹریلیا میں زبردست طوفان - بندرگاہیں بند

سڈنی
رائٹر
آسٹریلیا میں آئے زبردست طوفان سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا، بندرگاہ بندکردئیے گئے اور زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے جس کے بعد شمال مشرقی آسٹریلیا میں ہزاروں باشندوں کوآج محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ آسٹریلیائی محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے285کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پانچویں درجہ کا مرسیہ طوفان آیا جو طوفان ریٹنگ میں سب سے زبردست طوفان ہے ۔ ایمرجنسی خدمات نے کوینس لینڈ ریاست میں طوفان کے راستہ میں آنے والے تقریباً ایک ہزار گھر وں کو فوری خالی کرالیا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد محفوظ مقامات پر چلے جائیں ۔ کوئنس لینڈ کے وزیر اعظم انستا سیاپلا سجک نے کہا کہ اگلے24گھنٹے میں کوئنس لینڈ کے لوگ ایک خوفناک منظر کا سامنا کریں گے جس کی ہمیں بہت فکر ہے ۔ ایمرجنسی سروسیز کومٹی کے ہزاروں تھیلے دئیے گئے ہیں تاکہ گھروں اور صنعتوں کی حفاظت کی جاسکے ۔ کوئنس لینڈ کے پولیس کمشنر ایان اسٹیورٹ نے کاہ کہ اس وقت ہمارا اصل کام لوگوں کی حفاظت ہے ۔ آپ کو کہیں اور پناہ لینی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے کہا کہ جمعہ کے روز دوپہر تک خطرناک ہوائیں تھم سکتی ہیں ۔ لیکن اگلے کئی دنوں تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔ مرسیہ طوفان کے سبب بائٹے جزیرہ سے125کلو میٹر شمال میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس طوفان کے سبب آسٹریلیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے میاچس پر بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ کوئنس لینڈ میں ہی کل مشترکہ میزبان آسٹریلیا کا ورلڈکپ میں دوسرا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

Cyclones Marcia and Lam Barrel into Australia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں