بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں - سابق میئر روڈی گیولیانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-21

بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں - سابق میئر روڈی گیولیانی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
نیویارک کے سابق میئر روڈی گیلیانی نے امریکہ میں یہ کہہ کر سیاسی طوفان کو ہوا دے دی کہ صدر بارک اوباما کو امریکہ سے محبت نہیں ہے ۔ اس تبصرے کو وئٹ ہاؤز نے’’صدمہ انگیز‘‘ قرا ر دیا ۔ میں نہیں مانتا ، میں جانتا ہوں کہ یہ کہنا انتہائی صدمہ انگیز ہوگا، لیکن میں نہیں مانتا کہ صدر امریکہ سے محبت کرتے ہیں ۔‘‘ گیلیانی نے یہ بات21کلب کے ایک عطیہ جمع کرنے والے عشائیہ میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے کہاجائے تو نہ میں جانتا ہوں اور نہ آپ جانتے ہیں کہ در اصل ان کا ایقان کیا ہے ۔‘‘میرا مطلب جس طرح وہ خود کو ظاہر کرتے ہیں ۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ ان کے دل میں کیا ہے ۔‘‘ چہار شنبہ کی رات گیلیانی کی جانب سے کیے گئے اس تبصرے کی سب سے پہلے پالیٹیکو نے اطلاع دی ۔ نیویارک کے سابق میئر سے حوالے سے کہا کہ’’و ہ آپ سے محبت نہیں کرتے اور وہ مجھ سے محبت نہیں خرتے۔ ان کی پرورش اس طریقے سے نہیں ہوئی جس طرح سے میری اور آپ کی حب الوطنی کے جذبہ کے ساتھ ہوئی۔ گیلیانی نے کل سی این این کو دیے گئے انٹر ویو میں اپنے تبصرے کو دہرایا ۔ صدر اوباما کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی جہاں انہیں امریکہ کی تنقید کا سبق سکھایا گیا ۔ یہی فرق ان کے اور سابق امریکی صدور کے درمیان ہے ۔ ساتھ ہی نیویارک ٹائمز نے زور دیاکہ اوباما حب الوطن ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے اس تبصرے کو صدمہ انگیز قرار دیا ۔ وہائٹ ہاؤز کے ڈپٹی پریس سکریٹری ایرک شولٹز نے کہا ایسا لگتا ہے کہ وہ کافی الجھن کا شکار ہیں ۔ لوئیسیانا کے ہندوستانی نژاد گورنر بابی جندل نے گیلیانی کی حمایت کی ۔

Barack Obama does not love America, says Former New York mayor Rudy Giuliani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں