کارپوریٹ جاسوسی کیس - راز کی دستاویزات کی فراہمی کا نیا ریاکٹ بے نقاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

کارپوریٹ جاسوسی کیس - راز کی دستاویزات کی فراہمی کا نیا ریاکٹ بے نقاب

نئی دہلی
آئی اے این ایس
دہلی پولیس نے آج اس بات کی توثیق کی کہ اس نے وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے افشاء سے متعلق کیس میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، جس کی وجہ سے اسے ایک اور جاسوسی ریاکٹ کو بے نقاب کرنے میں مددملی ہے ۔ پولیس سربراہ بی ایس بسی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایک اور شخص لوگیش کو گرفتار کرلیا ہے جو کارپوریٹ گھرانوں کو وزارت کوئلہ اور پٹرولیم کے مسروقہ دستاویزات فراہم کیاکرتا تھا ۔ اس کی گرفتاری سے ہمیں ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرنے میں مدد ملی ہے ۔ لوکیش جس کی عمر30سال کے آس پاس ہے ، ماضی میں شاستری بھون میں ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس) کا سابق رکن رہ چکا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ لوکیش کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ چند دیگر افراد کو بھی ایک اور ریاکٹ میں ملوث پایا گیا ہے ۔ جو پٹرولیم ، توانائی اور بعض دیگر وزارتوں کے راز کے دستاویزات فراہم کیا کرتے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم کے دستاویزات کے افشاء کی تحقیقات کے دوران کرائم برانچ کی جانب سے شاستری بھون کے دو سابق ایم ٹی ایس ملازمین کی گرفتاری کے ساتھ کرائم برانچ کو لوکیش کے بارے میں اطلاع ملی تھی ۔لوکیش کے بعض دیگر افراد سے روابط تھے جن کے ان کا پوریٹ گھرانوں سے تعلقات تھے جو ملزمین کی جانب سے فراہم کردہ مسروقہ دستاویزات کو استعمال کرتے تھے۔ جرم کے منظر کی دوبارہ تخلیق کے لئے آج اسے شاستری بھون لے جای گیا ۔ جاسوسی کیس کے منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد لوکیش لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اتوار کو گرفتاری سے ایک دن پہلے اسے حراست میں لیا گیا۔ اسے2بجے کے بعد عدالت میں پیش کیاگ یا ۔ دہلی پولیس کی ٹیم نے آج مختلف وزارتوں بشمول کوئلہ، پٹرولیم اور توانائی کے ساتھ کام کرنے والے زائد از8افراد کو شاستری بھون سے حراست میں لیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وہ وزارت کوئلہ کے ایک ملازم راجیو سنگھ اور لوکیش کے بعض ساتھیوں کی تلاش میں ہے ۔ قبل ازیں پولیس نے12افراد کو گرفتار کیاتھا جن میں ایک سابق صحافی اور5کارپوریٹ عہدیدار بھی شامل تھے ۔ کارپوریٹ اور سرکاری شعبہ سے تعلق رکھنے والے مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ وزارت کوئلہ کے ایک ملازم راجیو سنگھ اور لوکیش کے دیگر ساتھیوں کو تلاش کررہی ہے ۔

Corporate espionage: Fresh arrest exposes new racket

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں