چین کے وزیر خارجہ کا جمعرات سے دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

چین کے وزیر خارجہ کا جمعرات سے دورہ پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای12فروری سے پاکستان کادورہ کرنے والے ہیں تاکہ حکمت عملی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ دفتر خارجہ نے آج یہ بات بتائی ۔ دو روزہ دورہ12فروری سے شروع ہورہا ہے ۔ یہ ایسے وقت شروع ہورہا ہے جب یہ اطلاعات موصول ہوئی کہ چین کے صدر زی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ تاکہ23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرسکیں ۔ دورہ کے موقع پر وانگ جو8رکنی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ اپنے مذاکرات میں پاکستانی وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مذاکرات میں اپنی وفد کی قیادت کریں گے ۔ وہ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ پاکستان اور چین باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا جائزہ لیں گے ، جس کے دوران خصوصی توجہ سیاسی اور فوجی حکمت عملی کے علاوہ اقتصادی اشتراک پر توجہ مرکوز رہے گی۔

Two-day visit: Chinese foreign minister to arrive in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں