بنگلہ دیش کے سرکاری اسپتال میں 32 افراد فوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

بنگلہ دیش کے سرکاری اسپتال میں 32 افراد فوت

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں سرکردہ سرکاری ہاسپٹل میں24گھنٹوں کے دوران پر اسرار طور پر10نوزائیدہ بچوں کے بشمول 32افراد کی موت ہوگئی ، جس کے بعد حکومت نے وزارتی سطح پر اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق24گھنٹوں میں32افراد فوت ہوگئے ہیں جن میں10بچے کل12گھنٹوں کے دوران فوت ہوئے ہیں۔ یہ ہاسپٹل بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں واقع ہے۔ وزیر صحت و خاندانی بہبود زاہد ملک نے بتایا کہ وزارتی سطح کی تین رکنی کمیٹی جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے تاکہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لے سکے اگر کوئی کوتاہی پائی جاتی ہے تو حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔ متوفی22افراد کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ عثمانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اتھاریٹی کی جانب سے پہلی ہی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں اعلی سطحی تحقیقات کا بھی آغا ز کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ہاسپٹل کے عہدیدار نے بتایا کہ10میں سے5بچے نوزائیدہ ہیں جو کل ہی تولد ہوئے ہیں ۔ متوفی بچوں میں سب سے بڑی عمر کا بچہ دیڑھ سال کا ہے۔ ہاسپٹل کے ڈپٹی ڈائرکٹر عبدالسلام نے کہا کہ نوزائیدہ بچے بظاہر سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔

32 including 10 babies die within 24 hours at Bangla hospital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں