نیوزی لینڈ کی کرکٹ ورلڈ کپ میں دوسری فتح - اسکاٹ لینڈ کو شکست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ورلڈ کپ میں دوسری فتح - اسکاٹ لینڈ کو شکست

CWC2015-New-Zealand-beat-Scotland
ورلڈ کپ 2015 کی میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں لگاتار دوسرا میاچ جیت لیا ہے۔ ڈیونیڈن میں منگل کو کھیلے جانے والے میاچ میں اسکاٹش ٹیم کو 142 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 25ویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایک چھوٹے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ بہتر نہیں رہا اور مارٹن گپٹل صرف 17 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد میککلم کا ایک قدرے آسان کیاچ باونڈری لائن کے قریب پکڑا نہیں جا سکا لیکن وہ زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور15رنز بنانے کے بعد کیاچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا اسکور 48 رنز تھا اور ٹیم کاا سکور جب 66 رن پر پہنچا تو راس ٹیلر کیاچ آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ اسکور میں مزید40رنز کے اضافہ کے بعد گری جب کین ولیمسن کو ڈیوی نے کیاچ کروا دیا۔ ان کی جگہ آنے والے ایلیئٹ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے اور جب وہ آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم 117 کے اسکور پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔ بقیہ25رنز کے حصول میں میزبان ٹیم کو مزید دو وکٹوں سے محروم ہونا پڑا لیکن آخر میں ڈانیل ویٹوری اور ایڈم ملنے نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ٹم ساوتھی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ کی باقی کھلاڑیوں میں سے تین ویٹوری کا شکار بنے اور 3 کی وکٹیں آل راؤنڈر اینڈرسن نے لیں۔ اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی اننگز میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساوتھی جیسے فاسٹ بولرس پر مشتمل نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کی نیند اڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان دونوں تیز رفتار بولرس نے ابتدائی اوورز ہی میں اسکاٹ لینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پہلے بولٹ نے لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ٹم ساوتھی نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کی باقی کھلاڑیوں میں سے تین ویٹوری کا شکار بنے اور 3کھلاڑیوں کی وکٹیں آل راؤنڈر اینڈرسن نے لیں۔ اس میاچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی تھی اور اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم گروپ اے کے اس میاچ میں37اوورز میں 142 رنز بنا سکی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مکین اور بیرنگٹن نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ باقی ٹیم میں سے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکا۔ نیوزی لینڈ اپنے گروپ کے پہلے میاچ میں سری لنکا کو ہرا کر پہلے ہی دو پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔ افتتاحی میاچ میں کیوی ٹیم نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے98رنز سے ہرایا تھا۔ جبکہ ا سکاٹ لینڈ کی ٹیم اس ٹورنمنٹ میں اپنا پہلا میاچ کھیل رہی تھی۔ نیوزی لینڈ کے آؤٹ ہونے والے بیاٹسمنوں میں مارٹن گپٹل نے17‘ کپتان برینڈن میکلم نے15‘ کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 38‘ گرانٹ ایلیٹ نے29‘ راس ٹیلر نے9‘ اینڈریسن نے11اوررانچی نے 12 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے باؤلر ورلڈلو نے 57 رنز کے عوض3اور جوش داوے نے 40رنز دے کر3وکٹیں حاصل وکٹیں حاصل کیں۔ اسکاٹ لینڈ کے 4کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دو ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میٹ میاچن نے سب سے زیادہ56رنز اسکورکیے جبکہ رچرڈ بیرنگٹن نے بھی 50 بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورے اینڈرسن نے 3-3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ ٹم ساؤتھی اور بولٹ نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ جارحانہ مزاج ٹاپ آرڈر بیاٹنگ اور تیز رفتار والے فاسٹ بولرز کی موجودگی کے باعث نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ ٹائٹل کیلئے فیورٹ ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا میاچ 20فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں عامر‘ آصف اور سلمان کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست مسترد
لاہور
(یو این آئی)
آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) سے سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر‘ محمد آصف اور سلمان بٹ کی جائیداد ضبط کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے اور کہا کہ ملزمین کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے۔ ہائی کورٹ میں شہری احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر‘ محمد آصف اور سلمان بٹ کی حرکت سے پاکستان اور کرکٹ کی بدنامی ہوئی ہے لہٰذا عدالت ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرے۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمود مقبول باجوہ نے ریمارکس دیے کہ تینوں کرکٹرز کو ان کے کیے کی سزا مل چکی ہے اور ملزمان کو بار بار سزا نہیں دی جا سکتی۔ جسٹس محمود مقبول نے کہا کہ بار بار سزا بچوں کو دی جاتی ہے بڑوں کو نہیں۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ عامر نے تقریباً تین سال قبل اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی کو اس جرم میں شریک افراد کے نام بتائے تھے۔وہ آئی سی سی کی طرف سے کونسلنگ میں بھی شامل ہوئے تھے۔ 2010میں لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے بدنام زمانہ ٹسٹ میاچ میں پیسوں کے عوض جان بوجھ کر نوبال کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے2011میں سلمان بٹ‘ محمد آصف اور محمد عامر پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ تینوں کھلاڑیوں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں جیل بھیجنے کے ساتھ ساتھ سلمان بٹ کو10سال‘ محمد آصف کو 7 سال اور محمد عامر کو 5 سال سزا سنائی گئی تھی۔

عمران اور میاں داد نے اکمل کی سرزنش کی
کراچی
(یو این آئی)
ورلڈ کپ 2015میں ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے میاچ میں پاکستانی وکٹ کیپر عمراکمل کے ذریعہ چھوڑے گئے کیاچ پر سابق پاکستانی کپتان عمران خان اور جاوید میاں داد نے ان کی سخت سرزنش کی۔ عمران نے وکٹ کیپر کے طور پر عمر کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ انہیں ایک کیپر کے طور پر کھلانا غلط ثابت ہوا اور اس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہوا‘ میں ہمیشہ ایکسپرٹ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا پیروی کرتا ہوں۔اکمل کو وکٹ کیپر بیاٹسمن سرفراز احمد کی جگہ وکٹ کیپر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ عمران نے کہا کہ اکمل نے ویراٹ کوہلی کا کیاچ اس وقت چھوڑا جب وہ 76رن کے نجی اسکور پر بیاٹنگ کر رہے تھے۔ ویراٹ نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی کیریئر کی 22ویں سنچری بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور300 تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ آئی سی سی کے ایک کالم میں میاں داد نے بھی اکمل پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سلیکٹرس نے بھی اس وقت بھی کروڑوں کرکٹ شائقین کو حیران کردیاتھا جب ورلڈ کپ کیلئے موجودہ ٹیم کا انتخاب کیاگیاتھا۔ مجھے اس وقت بالکل بھی حیرانی نہیں ہوئی جب اکمل نے ویراٹ کا کیاچ چھوڑا۔ ایسا تو اکمل پہلے بھی درجنوں بار کرچکے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف پچھلے اتوار کو ہوئے ورلڈ کپ مقابلے میں اکمل کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور انہوں نے ایک سخت مقابلے میں ویراٹ کا کیاچ چھوڑ دیاتھا۔ اس میاچ کو ہندوستان میں76رن کی ہوئے فرق سے جیت کر ورلڈ کپ کی اپنی مہم کا شاندار طریقہ سے آغاز کیاتھا۔

ہندوستان کیلئے جنوبی افریقہ خطرہ بن سکتی ہے : سچن
نئی دہلی
(یو این آئی)
عظیم ترین بیاٹسمن سچن تنڈولکر نے ہندوستان کو آگاہ کیا ہے کہ اس کا ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والا اگلا مقابلہ بہت سخت ہوگا اور حریف ٹیم اس کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ سچن نے کہاکہ ہندوستان کو ایک مضبوط افتتاحی شراکت کی سخت ضرورت ہوگی اور اسے اس بار ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط دعویدار جنوبی افریقہ کو شکست دینے کیلئے ایک یا دو رن لیتے وقت بہت محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے سامنے ایک رن لینا ہندوستانی بیاٹسمنوں کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ ایک انگریزی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقی کھلاڑی مضبوط پوزیشن میں ہے اور پاکستان کے مقابلے میں کہیں تیز ہیں ۔ ان کی فیلڈنگ اور گیند کو تھرو کرنے کی صلاحیت سبھی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ سچن نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو نہایت خطرناک بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی میں مسلسل سدھار دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی بولنگ کا مقابلہ کرنا ہندوستانی بیاٹسمنوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ روہت شرماسے اچھی کارکردگی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ روہت کو اس میاچ میں اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا وہ پچھلے میاچ میں پاکستان کے خلاف صرف 15 رن بنا سکے تھے اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی سے بھی بہترین کارکردگی کی امید رہے گی تاہم سچن نے زور دے کر کہا کہ وہ روہت پر کسی طرح کا دباؤ ڈالنے کیلئے یہ بات نہیں کہہ رہے ہیں۔ تنڈولکر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم مشترک میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی سطح تک پہنچ سکتے ہیں اور ورلڈ کپ پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکتے ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ سبھی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ یہ ورلڈ کپ کسی ایک کھلاڑی پر منحصر نہیں ہوسکتا اور اسے جیتنے کیلئے پوری ٹیم کا تعاون ضروری ہے۔ ہندوستان کا ورلڈ کپ میں اگلا مقابلہ 22فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ملبورن کے میدان پر ہوگا۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے
ا یڈنبرا
(یو این آئی)
بنگلہ دیش اور افغانستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور چہارشنبہ کو ا یڈنبرا میدان پر دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھآغاز کرنا چاہیں گی۔ آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف زبردست جیت سے حوصلہ افزا افغانستان کی ٹیم ٹورنمنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کرناچاہے گی۔اگرچہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے پہلے اپنے دونوں پریکٹس میاچس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جن میں سے ایک میاچ آئرلینڈ کے خلاف تھا۔دوسری طرف افغانستان نے گزشتہ سال مارچ میں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو پٹخنی دی تھی۔بنگلہ دیش نے گزشتہ ڈھائی ماہ سے ایک بھی بین الاقوامی ون ڈے میاچ نہیں کھیلا ہے اور اسکی تلافی کرنے کے لیے ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ مقابلے سے ایک دن پہلے تک پریکٹس کرتینظر آئے۔ اگرچہ ٹیم اپنے کچھ کھلاڑیوں کے فٹ نہ ہو پانے سیتھوڑی پریشانی میں بھی نظر آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہونے والا پول اے میاچ اس معنی میں بھی اہم رہے گا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں عالمی درجہ بندی میں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔سال 2000 میں بنگلہ دیش نے بین الاقوامی سطح پرٹیسٹ میاچس میں بھی کھیلنا شروع کر دیا۔اگرچہ ٹیم کی کارکردگی خاصااچھی نہیں رہی ہے لیکن افغانستان سے جیت کر وہ اپنی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔افغانستان بنگلہ دیش کے مقابلے کمزور ٹیم ہے لیکن اس کے کھلاڑیوں نے وقت وقت پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 درجہ بندی میں 12 واں مقام رکھنے والی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے۔دونوں ہی ٹیمیں خود کو بہتر ثابت کرنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اتریں گی اور یہ مقابلہ ظاہری طور پر بہت سخت ہو سکتا ہے۔ مشرف مرتضی ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے کپتان بنائے گئے ہیں لیکن وہ خود ورلڈ کپ سے پہلے انجری سے دو چار تھے۔اگرچہ وہ اپنے ساتھی کرکٹر شکیب الحسن اور مومن الحق پر منحصر رہیں گے لیکن آسٹریلیا کی پچوں پر بہتر کارکردگی کرنا پوری ٹیم کے لیے چیلنج ضرور ہوگا۔دوسری طرف افغانستان حریف ٹیم کے مومن الحق اور انعام الحق جیسے کم تجربہ کار بیاٹسمنوں کو جلدی آؤٹ کرنے کے بارے میں سوچے گی اور میاچ کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ اگر نوجوان فاسٹ بولر تسکین احمد کو اس مقابلے کیلئے ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔محمد نبی کی کپتانی میں افغانستان نے خود کو تیارکیا ہے اور وقت وقت پر لوگوں کو حیرت زدہ کیا ہے۔سابق کپتان نوروز منگل ‘ نبی اور سمیع اللہ شینواری کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جن کی بیاٹنگ پر پوری ٹیم منحصر رہے گی لیکن ٹیم کے بولرس کو خاصی محنت کرنی ہوگی۔ شاہ پور زدران‘ دولت زدران اورحامد حسن کی بولنگ پر سب کی نظریں رہیں گی۔آسٹریلیا کے دوسرے میدانوں کے مقابلے کینبرا کا اوول میدان چھوٹا ہے اور اس کی محض 12 ہزار ناظرین صلاحیت ہے۔ یہاں اب تک ورلڈ کپ کے چار مقابلے ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے1992کے ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان اس میدان پر منعقدہ مقابلے میں زمبابوے سات وکٹ سے میاچ ہارا تھا۔اس کے بعد سال 2008میں سری لنکا نے ہندوستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اپنے اس گھریلو میدان پر دونوں مقابلے جیتے ہیں جس میں دونوں بار پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے329کا بڑا اسکوربنایا ہے۔دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں جس میں افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 254 کا اسکور کھڑا کر دیاتھا اور بنگلہ دیش کو222پر آل آؤٹ کرکے میاچ جیت لیا تھا۔دونوں کے لئے یہ مقابلہ بہت اہم ہے اور دونوں ہی ٹیمیں خود کو بہترثابت کرنے کے لیے پورا زور لگائیں گی اور ورلڈ کپ میں اپنے مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔

سعید اجمل کا امپائر اسٹیوڈیوس پر امتیاز کا الزام
لاہور
(یو این آئی)
مشتبہ بولنگ کے سبب پاکستانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم سے باہر چلنے والی آف اسپنر سعید اجمل نے آئی سی سی امپائر اسٹیو ڈیوس پر امتیاز کا الزام عائد کیا ہے۔سعید اجمل نے یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے میاچ کے دوران اسٹیو ڈیو س کا پاکستانی بیاٹسمن عمراکمل کو آؤٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیو ڈیوس پہلے بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ امتیازی رویہ رکھتے رہے ہیں اور پاکستان نے انہیں پاکستان کے خلاف میاچس میں امپائرنگ کی ذمہ داری نہ دینے کی درخواست کی تھی جس پر ذمہ داران نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے پہلے میاچ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیاٹسمن عمراکمل کو ریفرل کے بعد کیاچ آؤٹ قرار دیاگیاتھا۔ پاکستان یہ میاچ 76 رن سے ہار گیاتھا۔ دنیا نیوز چینل کو دیئے گئے اپنی انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے خلاف ایک میاچ کے دوران ایک واقعہ یاد آیا جب ہندوستانی کرکٹ کھلاری گوتم گمبھیر نے سچن تیندولکر کو ریفرل کے لئے منع کیاتھا لیکن جب ریفرل لیاگیا تو پتہ چلا کہ گیند لیگ سائڈ سے بہت باہر تھی اس کے بعد تکنیکی اعتبار سے کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے تھے ۔اجمل نے سوال کیا کہ جب سنکومیٹر میں جب کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا اور کسی بھی طرح کی آواز نہیں سنی گئی تو عمر کو ریفرل میں کس بنیاد پر آؤ ٹ دے دیا گیا۔ آخر کیوں فیلڈامپائر کی بات کو تسلیم نہیں کیاگیا۔ سعید اجمل کے علاوہ سابق کرکٹ کھلاڑی سرفراز نواز اور عمران نذیر نے بھی اس تکنیک پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اجمل کو آؤ ٹ دینا غلط فیصلہ تھا۔

آئی پی ایل میں کھیلنا ایک الگ تجربہ:بولٹ
ڈونیڈن
(یو این آئی)
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے آج یہاں کہا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ(آئی بی ایل) میں کھیلنا ان کیلئے ایک الگ تجربہ ہے۔ واضح رہے کہ بنگلور میں پیر کو آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں سن رائزرس حیدرآباد میں ٹرینٹ بولٹ کو3.8کروڑ روپے میں خریدا ہے جو اس مرتبہ پانچویں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔مقابلے میں اسکاٹ لینڈ پر 3 وکٹ سے جیت حاصل کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ آئی پی ایل تیزی کے ساتھ کھیلے جانے والا مقابلہ ہے۔ جس میں کھیلنا ہمیشہ کی طرح دلچسپ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں چند مہینے پہلے ہی پتہ چلاتھا کہ ان کا نام آئی پی ایل کے نیلامی والے کھلاڑیوں کے فہرست میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کا پورا دھیان ورلڈ کپ پر ہے کیونکہ ورلڈ کپ چار سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے جب کہ انڈین پریمیئر لیگ ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی بولنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹرینٹ بولٹ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف6اوور میں21رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ ورلڈ کپ میں نیوز ی لینڈ کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے اس سے قبل افتتاحی مقابلے میں اس نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ خطاب کی مضبوط دعویدار نیوزی لینڈ کا مقابلہ ایک دیگر مضبوط ٹیم انگلینڈ سے 20 فروری کو ویلنگٹن میں ہوگا۔ بولٹ نے انڈین پریمیئر لیگ سے متعلق ان سوال کے جواب میں کہا کہ اپنی ٹیم کے علاوہ ایک ایسی ٹیم کیلئے کھیلنا ایک عجیب احساس ہے جس ٹیم میں ان کے قومی ٹیم کے چند ہی ساتھی شامل ہوتے ہیں۔

کیریپاجیک کالیس کی دریافت:میسور
نئی دہلی
(یو این آئی)
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی فرنچائزی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر( کے کے آر) کے سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر وینکی میسور نے آج یہاں کہا ہے کہ آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی میں2.4کروڑ روپے میں خریدا گیا نیا چہرہ کے سی کیریپا دراصل جیکس کالیس کی دریافت ہیں۔ میسور نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے سرکردہ کھلاڑی اور کے کے آر کیلئے کھیلنے والی کالیس نے ایک تربیتی کیمپ میں کیریپا کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا اور وہ اس کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے تھے۔کے کے آر نے اس سال ہونے والی کھلاڑیوں کی نیلامی میں اس نئے کھلاڑی کی2.4کروڑ روپے میں خدمات حاصل کرلی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی کیریپا ابھی تک نہیں کھیلے ہیں ۔ اس کے متعلق ایک سوال کے جواب میں میسور نے کہا کہ اسی طرح کا ردعمل سنیل نرائن کی ٹیم میں شمولیت پر کیاگیاتھا ۔ امید ہے کہ کیریپا آئی پی ایل میں سنیل نرائن جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

دور درشن سے جاری رہے گا ورلڈ کپ میاچس کا راست ٹیلی کاسٹ
نئی دہلی
(یو این آئی)
ہندوستان نے کروڑوں کرکٹ شائقین نیوز ی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے میاچس کا راست ٹیلی کاسٹ دور درشن پر دیکھ سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے دور درشن پر ورلڈ کپ میاچ دکھانے سے متعلق اپنے عبوری حکم میں منگل کو توسیع کردی ہے ۔ جسٹس رنجن گگوئی کی زیر قیادت بنچ نے اپنے عبوری فیصلے میں توسیع کے بعد پرسار بھارتی سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسٹار ٹی وی کی تجاویز پر جلد سے جلد جواب نامہ داخل کریں۔ واضح رہے کہ اسٹار ٹی وی نے پرسار بھارتی کو میاچس کی ٹیلی کاسٹ کے لئے ایک علاحدہ چینل بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس معاملے پر اگلے سماعت کے دوران بحث ہوگی۔ اس سے قبل فروری میں عدالتی عظمی نے میاچس کی لائیو فیڈ کیبل آپریٹروں سے اشتراک کرنے سے دور درشن کو محروم کرنے کی فیصلے پر حکم امتنائی جاری کیاتھا۔

New Zealand overcome dogged Scotland for second World Cup victory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں