بنگلور میں آج ایر شو - وزیرا عظم افتتاح کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

بنگلور میں آج ایر شو - وزیرا عظم افتتاح کریں گے

بنگلور
یو این آئی
ائیر فورس اسٹیشن یالن ہاکی بنگلور کی سیکوریتی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی چہار شنبہ18فروری کو یہاں پانچ روزہ ایر شو کا افتتاح کرنے والے ہیں ۔ اس ایئر شو کے سلسلہ میں سیکوریٹی کے انتظامات کافی سخت کردئیے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس بنگالورو ایم این ریڈی نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی یونیورسٹی آف اگری کلچرل سائنس، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کا بھی معائنہ کریں گے جس کے پیش نظر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں میں بھی سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے جہاں بیرونی ممالک کے مندوبین ٹھہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین ہزار پولیس اہل کار جن میں ہوم گارڈز بھی شامل ہیں کو ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

PM Modi to Inaugurate Aero India, Asia's Biggest Air Show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں