این ڈی اے حکومت میں شمولیت کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں - ٹی آر ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-18

این ڈی اے حکومت میں شمولیت کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں - ٹی آر ایس

تلنگانہ راشٹر سمیتی(ٹی آر ایس)، مرکزی قومی جمہوری محاذ( این ڈی اے) حکومت میں شمولیت کا کوئی منصوبہ نہیں بنارہی ہے ۔ ایک ریاستی وزیر نے آج یہ بات بتائی ۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے ان اطلاعات کومسترد کردیا کہ ٹی آر ایس ،مرکزکی مودی حکومت میں شمولیت کا منصوبہ بنارہی ہے۔ایک ریاستی وزیر نے آج یہ بات بتائی ۔ تلنگانہ کے وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ٹی آر ایس مرکز کی مودی حکومت میں شمولیت کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے اور ان اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکز کی این ڈی حکومت میں شمولیت کے لئے ٹی آر ایس میں داخلی طور پر کہیں بھی کوئی مباحث جاری نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے قطع نظر کہ مرکز میں کس کی حکومت ہے، مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ اور اس کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کرے۔ واضح ہو کہ پیر کے دن نئی دہلی میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی نریند رمودی سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی تھیں کہ ٹی آر ایس ، مرکز کی این ڈی اے حکومت میں شمولیت کی کوشش کررہی ہے۔ ٹی آر ایس سربراہ نے نریندر مودی کے ساتھ تقریباً45منٹ طویل ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئی اور وزیر یا پارٹی قائد موجود نہیں تھا ۔ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں کہ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر اور رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا ، مرکزی کابینہ میں شمولیت اختیار کرسکتی ہیں۔ ٹی آر ایس نے تاہم ان اطلاعات کو مسترد کردیا اور کے سی آر نے مرکز ی بجٹ میں ریاست کے لئے اطمینان بخش فنڈس مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں تلنگانہ کے ساتھ مسلسل نا انصافی کا مداوا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ کے چندر شیکھر راؤ ، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے فرزند کی شادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے دہلی پہنچے تھے ۔ انہوں نے نریندر مودی پر اس بات کے لئے بھی زور دیا کہ وہ ریاستی حکومت کے اہم ترقیاتی و فلاحی پروگراموں میں تعاون کریں ۔ اسی دوران تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ممبئی میں مہاراشٹرا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کرکے بین ریاستی آبپاشی پراجکٹس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

No plans to join Modi government, says TRS leader Jagdish Reddy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں