غیر ملکی جنگجو عالمی امن کے لئے خطرہ - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

غیر ملکی جنگجو عالمی امن کے لئے خطرہ - امریکہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ نے کہا ہے کہ شام اور عراق کے جنگ زدہ علاقہ کے جنگجوؤں کے ساتھ شامل ہونے غیر ملکی نوجوانوں کا ایک سیلاب امڈ پڑا ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ ان میں ہندوستان بھی شامل ہے اور یہ عالمی امن اور استحکام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ اوباما انتظامیہ 70سے زائد ممالک پر مشتمل ایک محاذ تیار کررہا ہے تاکہ اجتماعی کوششوں کے ذریعہ اس خطرہ کے چیالنج کا مقابلہ کیاجاسکے جو عالمی امن و استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے ۔ امریکی سکریٹریاف اسٹیٹ جان کیری نے کل یہ بات بتائی ۔ بین الاقوامی طور پر غیر ملکی جنگجوؤں کا ایک سیلاب آگیا ہے ۔ یہ لوگ شام و عراق کے جنگجوؤں جن کا تعلق100سے زائد ممالک سے ہے ، شام کا سفر کررہے ہیں جن میں مغرب کے لوگوں کی تعداد3400سے زائد ہے۔ غیر ملکی جنگجوؤں میں ہندوستان کے لوگ شامل ہیں جو عراق اور شام داعش میں شامل ہونے پہنچ گئے ہیں ۔ اپنے مقصد کے حصہ کے طور پر امریکہ نے کل ایک معلوماتی وزارتی اجلاس کی میزبانی کی جو وئٹ ہاؤس کے چوٹی اجلاس کے حاشیہ کے طور پر رکھی گئی ہے تاکہ تشدد اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیاجاسکے ۔ وزارت غیر ملکی جنگجوؤں کو روکنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس وزارتی میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں آسٹریلیا ، کنیڈا ،ڈنمارک ، یورپی یونین، فرانس ، جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔ آئندہ ہفتہ امریکہ، گلوبل کاؤنٹر ٹر رازم فورم کی جانب سے ایک ورکشاپ کی میزبانی کررہا ہے ۔ تاکہ شعور بیداری کے ذریعہ دہشت گروں کو جنگ زدہ علاقوں تک رسائی سے روکا جاسکے ، جس کے لئے تمام طبقات اور حکومتیں ایک خصوصی پروگرام فروغ دے سکتے ہیں اور غیر ملکی دہشت گردوں کے مسئلہ کی یکسوئی پر کوشش کرسکتے ہیں ۔ جنگجو صرف شام و عراق تک موجود نہیں اگرچیکہ ہم نے واضح طور پر مہلک اثرات غیر ملکی جنگجوؤں کا بہاؤ کو گزشتہ ہفتوں میں دیکھا ہے ۔ داعش، لوگوں کی بھرتی کررہے ہیں جن کا تعلق کسی بھی ملک سے کیوں نہ ہوں ، چاہے وہ عورت ہو یا مرد، یا کسی نسل سے بھی ان کا تعلق کیوں نہ ہو ، کیری نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے چوٹی اجلاس میں بتائی ۔ کیری کے بموجب جو تخمینہ دکھایا گیا ہیں ان میں20ہزار سے زائد لوگ جن کا تعلق100سے زائد مختلف ممالک سے ہے ۔ وہ شام و عراق کے سفر کرتے ہوئے داعش میں شامل ہورہے ہیں ۔

Foreign Jihadists Flocking In Unprecedented Numbers (20000) To Join Islamic State In Iraq And Syria

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں