گستاخانہ کارٹون کی اشاعت - ممبئی اردو روزنامہ اودھ نامہ کی ایڈیٹر کی ضمانت میں توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

گستاخانہ کارٹون کی اشاعت - ممبئی اردو روزنامہ اودھ نامہ کی ایڈیٹر کی ضمانت میں توسیع

ممبئی
پی ٹی آئی
ممبئی کی ایک عدالت نے آج گستاخانہ کارٹون کی اشاعت پر تنازعہ میں پھنس جانے والے ایک اردو روزنامہ کی ایڈیٹر کی ضمانت میں توسیع کی ہے ۔ اس دوران اس ایڈیٹر نے اپنے بلاگ پر لکھتے ہوئے غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگی اور ادعا کیا کہ اسے ہراساں کیاجارہا ہے ۔ اڈیشنل جج اے جے پٹنگکنکر نے اودھ نامہ کی ایڈیٹر شیرین دلوی کی درخواست پیشگی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی ہے۔ گستاخانہ کارٹوں کی اشاعت پر برہمی کے بعد اودھ نامہ اخبار کے ایڈیشن کو بند کردیا گیا ۔ عدالت نے اسے گرفتاری سے دئییے گئے عبوری تحفظ میں10فروری تک توسیع کردی ۔ ممبئی پولیس نے شیرین دلوائی کو پیشگی ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نظم و نسق و قانون کے مسائل پیدا ہوں گے کیوں کہ مسلم فرقہ کے عوام فرانس کے جریدہ چارلی ہبیڈو کے گستاخانہ کارٹونس کی دوبارہ اشاعت پر برہم ہیں ۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیرین نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اور اسے پیشگی ضمانت دینے سے نظم و قانون کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ شیرین دلوی کو17جنوری کو کارٹوں کی اشاعت کے بعد ایک شکایت پر تھانے کے ممبرا علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بعد میں متعلقہ عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ تاہم اس کے خلاف ممبئی کے ین ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک اور کیس درج کیا گیا جس کے بعد وہ گزشتہ ہفتہ پیشگی ضمانت طلب کرتے ہوئے سشن عدالت سے رجوع ہوئی اور ادھا کیا کہ مضمون دل آزار نہیں تھا اور اس سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہونچی ۔ اس نے کہا کہ وہ کارٹونس کی دوبارہ اشاعت پرمعافی مانگ چکی ہیں۔

Charlie Hebdo cartoon: Bail of Urdu daily's editor extended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں