بی جے پی - پی ڈی پی مشترکہ اجلاس - جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

بی جے پی - پی ڈی پی مشترکہ اجلاس - جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر غور

جموں
یو این آئی
بی جے پی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے لئے ہونے والے انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ دونوں جماعتیں جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر غور کے لئے12فروری کو مشترکہ اجلاس منعقد کریں گی۔ باخبر ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ’’ دونوں جماعتیں یعنی بی جے پی اور پی ڈی پی ، مبینہ طور پر ایک مشترکہ اقل ترین پروگرام( سی ایم پی) پر متفق ہوگئی ہیں اور ممکن ہے کہ دونوں فریقین کے ایجنڈہ اور نظریات کو ذہن نشین رکھتے ہوئے یہ جماعتیں ایک اتحاد تشکیل دیں۔‘‘ باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ’’ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان رام مادھو گزشتہ پیر کو یہاں پہنچے اور ریاستی قائدین کے ساتھ بند کمرہ میں اجلاس منعقد کئے ۔ مادھو کل دہلی واپس ہوئے ۔ دہلی کے بااثر بی جے پی قائدین بھی امکان ہے کہ مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔12فروری سے قبل امکان ہے کہ پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید، وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ مفتی سعید نے جو ممبئی گئے ہوئے تھے، آج ہی جموں و اپس ہوئے اور اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔ صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی پی ڈی پی ارکان اسمبلی اور دیگر قائدین کے اجلاسوں کی صدارت کررہی ہیں۔ تشکیل حکومت کے لئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے سے قبل یہ اجلاس منعقد ہورہے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ مشترکہ اقل ترین پروگرام میں مسلح فورسس خصوصی اختیارات ایکٹ سے دستبرداری، دستور کی دفعہ370تجارت کے لئے پاکستان کے ساتھ راستوں کو کھول دینے کی تجویز، ہند ۔ پاک مذاکرات اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔ مخلوط حکومت کی تشکیل سے قبل پی ڈی پی نے ان مسائل پر زعفرانی پارٹی سے بات چیت کی ہے ۔

Jammu and Kashmir govt formation: PDP BJP Formal talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں