وزیراعظم مودی کے سوٹ کی بولی 1.41 کروڑ تک جا پہنچی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

وزیراعظم مودی کے سوٹ کی بولی 1.41 کروڑ تک جا پہنچی

PM Modi pinstripe suit
احمد آباد/سورت
یو این آئی
امریکی صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم نریندر ودی کے زریعے زیب تن کئے گئے سوٹ سمیت انہیں تحفے میں ملنے والی کئی اشیاء کی گجرات کے سورت شہر میں نیلامی کے لئے کل سے نمائش شروع ہوئی ہے ۔ گزشتہ دنوں مودی کا یہ سوٹ کافی سرخیوں میں رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سوٹ کی نیلامی کے لئے شروعاتی بولی گیارہ لاکھ سے شروع ہوئی جو فی الحال ایک کروڑ 41لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ بھاؤ نگر واقع ہیرے کے تاجر اور لیلا گروپ آف کمیپنیز کے سی ایم ڈی کومل کانت شرما نے مودی کے سوٹ کے لئے ایک کروڑ41لاکھ روپے کی بولی لگائی ۔ راجیش جنیجہ نامی ایک دیگر کپڑا تاجر نے اس سوٹ کی کی بولی ایک کروڑ25لاکھ تک پہنچائی تھی ۔ سمجھاجاتا ہے کہ اس کی بولی کئی کروڑ تک پہنچ سکتی ہے ۔ نیلامی کا سلسلہ 20فروری کی شام 5بجے تک چلے گا ۔ ہیرانگری ، کے نام سے مشہور سورت شہرکے سائنس سٹی میں لگائی گئی سہ روزہ نیلامی نمائش کے دوران وزیر اعظم کے مذکورہ سوٹ کے ساتھ ہی انہیں تحفہ میں ملنے والی455اشیاء کے ساتھ ہی ریاست کی وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کو تحفہ میں ملی361چیزوں کی بھی نیلامی کی جائے گی ۔

Rs 1.41 crore bid for PM Modi's pinstripe suit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں