نئی دلی سے کجریوال کو شکست دینے کا بی جے پی امیدوار کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

نئی دلی سے کجریوال کو شکست دینے کا بی جے پی امیدوار کا عزم

نئی دلی
پی ٹی آئی
نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے اروند کجریوا ل کے خلاف میدان میں موجود نپور شرما شاید پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں لیکن لندن اسکول آف اکنامکس کی پوسٹ گریجویٹ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ سب کو حیرت زدہ کرتے ہوئے اس باوقار نشست سے عام آدمی پارٹی سربراہ کو شکست دیں گی ۔ کجریوال کے ساتھ مقابلہ کو نظریات کی جنگ قرار دیتے ہوئے بی جے پی امیدوار نے کہا کہ عوام اس مرتبہ ان کی تائید نہیں کریں گی ، کیوں کہ کجریوال جو کام کررہے ہیں اس میں استحکام اور وضاحت نہیں ہے ۔ وہ بالواسطہ طور پر کجریوال کے وارانسی سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کا حوالہ دے رہی تھیں۔ انہوں نے کاہ کہ کجریوال کو پہلے اپنی زندگی میں کچھ استحکام لانا چاہئے اور پھر عوام سے رجوع ہوکر ووٹ ماننگا چاہئے ۔ کبھی وہ یہاں ہوتے ہیں تو کبھی وہاں ۔ اس طرح وہ عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔ کجریوال پر اپنے لوکل ایر یا ڈیولپمنٹ فنڈ کا استعمال نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بڑی بڑی باتیں کہتے ہیں لیکن میں ان سے جاننا چاہتی ہوں کہ انہوں نے یہاں کے عوام کے لئے کیا کیا ہے ۔ وارانسی میں الیکشن ہارنے کے بعد وہ کم از کم5ماہ تک اس علاقہ کے رکن اسمبلی رہے لیکن انہوں نے ایم ایل اے فنڈ کا کتنا استعمال کیا ہے ۔ اس علاقہ میں کوئی کونسلر نہیں ہے کیونکہ یہاں این ڈی ایم سی انتظامات کرتی ہے ۔ اسی لئے یہاں کے رکن اسمبلی کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں اور انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے ۔ شرما جو سال2008میں دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر رہی ہیں ، لندن اسکول آف اکنامکس میں اپنی میعاد ختم ہونے کے بعد سیاست میں شامل ہونے کی خاطر ایک خانگی کمپنی میں اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لڑائی چل رہی ہے جو نظریات کی لڑائی ہے ۔ یہ اصولوں اور سچائی و جھوٹ کے درمیان کی جنگ ہے ۔ بی جے پی اتنی بے وقوف نہیں کہ وہ صر ف نشست ہارنے مجھے یہاں سے میدان میں اتارے گی۔ کانگریس نے اس حلقہ سے دہلی کی سابق وزیر کرن والیہ کو میدان میں اتارا ہے۔ نپور نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جب وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو انتخابی مہم کا سربراہ قرار دیا گیا تو میں نے یہ محسوس کیا کہ اس مرتبہ میں پارٹی کے لئے کچھ کرسکتی ہوں اور میں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی ۔ میں سہارنپور ، امرتسر اور وارانسی گئی ، تاکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وہاں کام کرسکوں ۔ بعد ازاں ابتدائی کارکن کے طور پر میرے نام کی سفارش کی گئی اورپھر مجھے اس حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ۔

BJP candidate vows to defeat Kejriwal in Delhi elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں