ہندوستان سے تعلقات پاکستان کے خلاف نہیں - سفیر امریکہ برائے ہند رچرڈ ورما کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

ہندوستان سے تعلقات پاکستان کے خلاف نہیں - سفیر امریکہ برائے ہند رچرڈ ورما کا بیان

نئی دہلی
یو این آئی
سفیر امریکہ برائے ہند رچرڈور ما نے آج کہا کہ ان کے ملک کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بناپر اسے پاکستان کے خلاف نہیں سمجھاجانا چاہئے ۔ ورما نے کہا کہ ہم محفوظ اور مستحکم پاکستان کے خواہاں ہیں۔ ورما نے کہا کہ پاکستان کا امن اور استحکام امریکہ اور ہندوستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو طاقتور بناسکتے ہیں اسی اور اسی طرح ہم ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو طاقتور بناسکتے ہیں ۔ سفیر امریکہ نے کہا کہ ہند۔ امریکی تعلقات لائحہ عمل کے موضوع پرمنعقد ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ایک سوال کنندہ کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد سے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی میں مدد مل سکتی ہے ۔ تاہم امریکی سفیر ورما نے کہاکہ بشمول صدر امریکہ بارک اوباما کے دو مرتبہ دورہ ہند کے علاوہ کئی چیزوں میں ہندوستان کے ساتھ امریکہ خصوصی تعلقات دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں اضافہ سے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کا ثبوت ملتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ حد تک کسی بھی دوست پر ایقان کا اظہار ان کے مسلح فورسس کے درمیان تعلقات کی سطح سے ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند سال قبل کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ امریکہ اور ہندوستان ایرکرافٹ کی ٹکنالوجی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر راضی ہوجائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکی دفاعی صنعت بنگلور اور حیدرآباد کو ٹکنالوجی کے اہم وسائل کے طور پر تیار کرے گی ۔

Relations with India means not against Pakistan US Ambassador Richard Verma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں