بنک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا وعدہ انتخابی محاورہ - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

بنک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے جمع کرنے کا وعدہ انتخابی محاورہ - امیت شاہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ ے اس حیرت انگیز اعتراف کے پس منظر میں کالے دھن کے مسئلہ پر معافی مانگیں کہ ہر خاندان کے بینک کھاتے میں پندرہ لاکھ روپے جمع کرنے کا وعدہ محض ایک انتخابی حربہ تھا ۔ وزیر اعظم اور بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی کیجانب سے اس حیرت انگیز اعتراف کے بعد پورا ملک سکتہ میں ہے اور برہمی و دغابازی کا احساس پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صدر کے شرمناک بیان سے سیاسی موقع پرستی اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی اور بی جے پی کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے ۔ کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم آگے آئیں اور بھروسہ توڑنے اور انتخابی چال چلنے کے لئے125کروڑ ہندوستانیوں سے معافی مانگیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی قوم سے اس بات کی بھی وضاحت کریں کہ کتنے انتخابی حربے وزیر اعظم اور بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات اور اس کے بعد کے اسمبلی چناؤ کے دوران اختیار کئے تھے۔ پارٹی کے ایک اور ترجمان سنجے جھا نے ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ کالے دھن کی واپسی ایک چناوی کہاوت تھا۔ واہ، وہ اعتراف کررہے ہیں کہ بی جے پی نے دانستہ طور پر اقتدار کے لئے عوام سے جھوٹ بولا ۔ اس دوران جنتادل یو لیڈر نتیش کمار نے امیت شاہ پرتنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ وزیراعظم کے وعدے کا بچاؤکررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ چناوی کہاوت تھی۔ کیا انتخابات کے دوران مودی کے تمام وعدے محض چناوی کہاوت تھے ۔

دریں اثنا نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیان کہ کالے دھن کو واپس لاکر ہر ہندوستانی کے بنک اکاؤنٹ میں15لاکھ روپے جمع کرنے کا مودی کا وعدہ ایک انتخابی نعرہ تھا پر کانگریس نے کہا ہے کہ اس بیان سے ملک کی عوامی حیرت زدہ ہیں اور امیت شاہ کے ان تبصروں کو دھوکہ محسوس کررہے ہین ۔ یہ کہتے ہوئے کہ ملک کی عوام بی جے پی اور مودی کو ان کی موقع پرستی اور سیاسی مفاد پرستی پر معاف نہیں کرے گی کانگریس نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اور مودی اس کے لئے ملک کی عوام سے معافی مانگیں ۔ اے آئی سی سی ترجمان رندیپ سورجیوالہ نے کہا امیت شاہ کے بیانات سے مودی کے اصلی چہرہ سے نقاب ہٹاہے جو جھوٹ کے پہاڑ کھڑے کر کے اقتدار میں آئے ہیں ۔ ایک ٹی وی انٹر ویو میں امیت شاہ نے مودی کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا تھاکہ مودی کے وہ جملہ صرف انتخابی جملے تھے ان جملوں کامقصد یہ تھا کہ غیر ممالک میں جمع شدہ کالے دھن کا واپس لاکر ملک کی ترقی کے لئے استعمال کیاجائے گا۔ کانگریس نے اس بیان پرمزید کہا کہ بی جے پی اور مودی نہ صرف اس جھوٹ پر ملک کی عوام سے معافی طلب کریں بلکہ دیگر جھوٹے وعدوں اور غلط نعروں کے بارے میں بھی عوام کو بتائیں جو انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران اقتدار کے حصول کے لئے عوام سے کئے تھے اور وہ یہ بھی بتائے کہ کس طرح انہوں نے سیاسی وعدوں کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دیا تھا۔

PM Modi's promise of ‘Rs 15 lakh in each account’ an idiom: Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں