دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعلیمی اصلاح ضروری - شیخ الازہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تعلیمی اصلاح ضروری - شیخ الازہر

مکہ
اے ایف پی
سنی اسلام کی باوقار دینی درسگاہ الازہر کے شیخ نے اتوار کے روز مسلم ممالک میں تعلیمی اصلاح کی اپیل کی تاکہ مذہبی شدت پسندی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ مکہ میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے الازہر کے امام احمد الطیب نے شدت پسندی کو قرآن و سنت کی غلط تشریحات سے منسوب کیا۔ انہوں نے مجمع سے کہا کہ حد سے متجاوز رجحانات کا تاریخی انبار ہے جو کچھ لوگوں کے اسلام کی غیر حقیقی گمراہ کن شکل کو گلے لگانے کا باعث بنا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کو دوبارہ واپس لانے کے لئے مسلم ممالک میں واحد امید یہ ہے کہ ہمارے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں مسلمانوں پر کاکافر ہونے کا الزام عائد کرنے کے اس رجحان کو ختم کیاجائے ۔ طیب کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب کچھ دن قبل ہی انہوں نے داعش کی جانب سے مغویہ اردنی پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کی تھی ۔4فروری کو داعش نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں معاذ الکسابۃ کو پنجرے کے اندر جلتا ہوا دکھایا گیا تھا ۔ طیب نے اس وقت کہا تھا کہ دہشت گرد قتل یا مصلوب کیے جانے کے مستحق ہیں ۔ مکہ میں اتوار کے روز انہوں نے داعش کا نام نہیں لیا لیکن دہشت گرد گروپوں کی مذمت کی جو وحشیانہ عمل میں ملوث ہیں۔ وہ خطہ میں شورش کا سبب’’نئی عالمی آباد کاری و عالمی صیہونیت‘‘ کو قرار دیتے ہیں ۔ کانفرنس کے افتتاحی دن خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے بھی خطاب کیا جنہوں نے دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے موثر حکمت عملی کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی کی پیداوار ہے ۔ یہ ہمارے مسلم ملکوں اور ساری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔‘‘ غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل مسلم ورلڈ لیگ گروپ کی جانب سے اہتمام کردہ سہ روزہ کانفرنس میں عالم اسلام سے کئی معروف علمائے دین شرکت کررہے ہیں ۔

Top Cleric Sheik Ahmed al-Tayeb, grand imam of Al-Azhar in Cairo Calls for Educational Reform in Muslim World

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں