داعش کے خلاف حکمت عملی پر کویت میں اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

داعش کے خلاف حکمت عملی پر کویت میں اجلاس

کویت سٹی
رائٹر
امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایش کارٹر پیر کو یت میں اعلیٰ امریکی کمانڈروں اور سفارت کاروں کے ساتھ داعش سے نمٹنے کے لئے امریکی کوششوں سے متعلق بات چیت کریں گے ۔ کارٹر افغانستان سے کویت کے لئے روانہ ہوئے ، جہاں وہ امریکی فوجی اڈے کیمپ عارف جان میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ فوجی عہدیداروں کے علاوہ اردن اور مشرقی وسطیٰ کے دیگر ممالک سے امریکی سفیر اس بات چیت میں شرکت کریں گے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں داعش سے لڑنے کے لئے کسی نئی حکمت عملی کی تشکیل کی توقع تو نہیں ہے ، تاہم اس سے کارٹر کو عسکریت پسند کو شکست دینے کے لئے کی جانے والی اب تک کی مختلف کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اتوار کو کارٹر نے جنوبی افغانستان کا دورہ کیا اور انہوں نے آئندہ دو سال کے اندر امریکی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے قندھار میں امریکی فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں سے ملاقات کی جہاں انہیں افغان فورسز کو تربیت ، مشاورت اور تعاون کے لئے فراہم کی جانے والی کوششوں سے متعلق بریفنگ دی گئی انہوں نے کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ جو ماحول ہم نے گزشتہ کچھ سالوں میں قائم کیا تھا ، افغان اس کے خود سے برقرار رکھنے کے قابل ہوں جو کہ نسبتاً استحکام و سلامتی( ماحول) ہے۔‘‘کارٹر نے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالون سے بھی فون پر بات چیت کی ۔ پنٹگان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق کارٹر نے فالون کی قیادت اور عالمی سلامتی کی کوششوں سمیت افغانستان مشن اور داعش کے خلاف مہم میں برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی سیکوریٹی، نیٹو کو بہتر کرنے کی کوششوں سے متعلق جدید فوجی صلاحیتوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کارٹر وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہفتہ کو افغانستان پہنچے تھے ۔ جہاں کابل میں افغان رہنماؤں سے بات چیت کے بعد وہ قندھار گئے ۔

US Defense Secretary Ash Carter Convenes ISIS Strategy in Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں