افغان سرزمین پر مخالف ہند سرگرمیاں نہیں ہوں گی - سفیر افغانستان برائے ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

افغان سرزمین پر مخالف ہند سرگرمیاں نہیں ہوں گی - سفیر افغانستان برائے ہند

سفیر افغانستان برائے ہند شیدا محمد عبدالعلی نے آج کہا کہ افغانستان اپنی سر زمین کو مخالف ہند سر گرمیوں کے لئے استعمال ہونے کی کبھی بھی اجازت نہیں دے گا ۔ عبدالعلی نے پی ٹی آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے اس بات کو مسترد کردیا کہ افغانستان سے ناٹو افوج کے دستبردار ہوجانے کے بعد طالبان دوبارہ سر اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم افغانستان کو دوبارہ طالبان کے تاریک دور میں واپس جانے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اپنی سر زمین کو کسی بھی قسم کی مخالف ہند سر گرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ہندوستان، افغانستان کا قریبی دوست ہے ۔ ہم نے بھاری قیمت چکاتے ہوئے افغانستان کو دہشت گردوں یا مخالف ہند عناصر کے گھر بننے نہیں دیا ہے ۔ عبدالعلی نے کہاکہ ہم نے ان مذہبی گروپوں کے خلاف لڑائی لڑی ہے اور اب واپس نہیں جائیں گے ۔ ہمارے ملک میں کسی بھی قسم کی مخالف ہند سر گرمیاں دوبارہ واپس نہیں ہوں گی۔ افغانستان اب واپس نہیں مڑے گا۔ یہ نیا افغانستان ہے، طالبان نے ہمارے اداروں کو تباہ کردیا ہے کہ اور ہم نے گزشتہ14,13برسوں سے سخت محنت کے ذریعہ ہماری معیشت کو دوبارہ تعمیر کیا ہے ۔ سفیر افغانستان نے کہا کہ ناٹو نے اپنے اڈے افغانستان میں بند کردئیے ہیں اور اسے ختم دسمبر2014ء تک افغان فوج کے حوالہ کردیا ہے ۔ ناٹو کی زیر قیادت افواج یہاں اپنا رول کم کرتے ہوئے صرف افغانستان کی نئی حکومت کو طالبان سے لڑنے کی ٹریننگ کے ذریعہ مدد کررہی ہے ۔ عبدالعلی کا یہ بیان ہندوستان کے اس خدشہ کے تناظر میں آیا ہے جس میں ہندوستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء اور دیگر ممالک کو ناٹور فورسس کے افغانستان سے دستبرداری پر ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے حالیہ دنوں کہا تھاکہ افغانستان سے ناٹو افواج کی دستبرداری سے نہ صرف علاقہ پر اثر انداز ہوگی بلکہ امریکہ اور دیگر ممالک پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے ۔ ان سے جب اس خطرے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کا شکار ہوسکتا ہے ۔ عبدالعلی نے کہاکہ ایسا خیال زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتا اور یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ۔

Afghanistan won't allow anti-India elements on its soil: Envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں