تاج محل کے دیدار کے لئے اب صرف ای ٹکٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

تاج محل کے دیدار کے لئے اب صرف ای ٹکٹ

آگرہ
یو این آئی
محبت کی لافانی یادگار تاج محل کے دیدار کے لئے جلد ہی ای ٹکٹ ملنے لگیں گے ۔ دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل کو دیکھنے کے لئے داخلہ ٹکٹ اب تک کھڑکیوں پر ہی فروخت کیاجاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس سلسلے میں متعدد شکایات موصول ہوتی رہی ہیں جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے ای ٹکٹوں کے فروخت کے منصوبہ پر کام کرنا شروع کیا ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ای ٹکٹوں کے فروخت کے سلسلے میں اے ایس آئی نے حال ہی میں ایک خاکہ تیار کیا ہے، اس نئے تنظیم کے تحت سیاحوں کو ٹکٹ کے لئے قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے نجات مل جائے گی اور وہ اسمارٹ فون کے ذریعہ ٹکٹ خرید سکیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ٹکٹ جدید تکنیک پر مبنی ہوں گے جس میں ایک کیو ار کوڈ ہوگا اور اسے اسمارٹ فون پر بنی ایک خصوصی سافٹ ویئیر سے جانچا جائے گا۔ موجودہ سسٹم میں ایک ہی ٹکٹ کو کئی مرتبہ فروخت کرنے جیسی شکایات بھی ملی تھیں ۔ جس کے بعد اے ایس آئی کو نئی تکنیک ایجاد کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

e-ticketing for Taj Mahal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں