جموں کشمیر راجیہ سبھا انتخابات - پی ڈی پی کو 2 نشستیں - غلام نبی آزاد دوبارہ منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

جموں کشمیر راجیہ سبھا انتخابات - پی ڈی پی کو 2 نشستیں - غلام نبی آزاد دوبارہ منتخب

جموں
یو این آئی
جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کی4نشستوں کے لئے انتخابات میں پی ڈی پی کو2، کانگریس کو ایک اور بی جے پی کو ایک نشست حاصل ہوئی ہے ۔ کانگریس سے سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ چار نشستوں کے لئے 7امیدوار مقابلہ کررہے تھے ۔ جن میں پی ڈی پی اور بی جے پی، نیشنل کانفرنس کے دو، 2اور کانگریس کا ایک امیدوار مقابلہ کررہا تھا ۔ ریاستی اسمبلی کے احاطہ میں صبح9بجے پولنگ شروع ہوئی اور شام4بجے تک جاری رہی ۔ نتائج کا اعلان کرنے کے بعدکانگریس کے غلام نبی آزاد کو منتخب قرار دیا گیا ۔ اسی مہینہ میں ان کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم ہورہی تھی۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے سب سے پہلے اپنا ووٹ ڈالا تاہم ان کی پارٹی کو کوئی بھی امیدوار منتخب نہ ہوسکا ۔ انتخابات سے پہلے ہی ریاست میں پی ڈی پی اور بی جے پی نے انتخابی مفاہمت کرلی تھی ۔ حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں تشکیل حکومت پر تعطل پایا جارہا ہے ۔پی ڈی پی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرنے کے باوجود اکثریت سے محروم ہے اور وہ بی جے پی کی تائید سے ریاست میں حکومت تشکیل دینے کے لئے مذاکرات میں مصروف ہے ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اطلاعات کے مطابق تشکیل حکومت کے لئے مشترکہ اقل پروگرام کو قطعیت دینے کے لئے بات چیت ہورہی ہے ۔

Congress leader Ghulam Nabi Azad relected to Rajya Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں