حیدرآباد میں مزید 8 زیر تربیت آئی پی ایس عہدہ دار سوائن فلو سے متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

حیدرآباد میں مزید 8 زیر تربیت آئی پی ایس عہدہ دار سوائن فلو سے متاثر

حیدرآباد
یو این آئی
شہر حیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی میں مزید8زیر تربیت آئی پی ایس عہدیداروں میں سوائن فلو کی مثبت علامات پائی گئیں ،40عہدیداروں کے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے8میں سوائن فلو مثبت پایا گیا ہے ۔ اس طرح سوائن فلو سے پولیس اکیڈیمی میں متاثر ہونے والے زیر تربیت آئی پی ایس عہدہ دار کی تعداد18تک پہونچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی مرکز کی ایک ٹیم نیشنل پولیس اکیڈیمی کا دورہ کرے گی ۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں سوائن فلو کے بڑھتے واقعات کے سبب سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اکیڈیمی کے تمام عہدہ داروں کی جانب سے احتیاطی طور پرد وائیں لی جارہی ہیں ۔ سوائن فلو سے متاثرہ آئی پی ایس عہدہ داروں کو شہر کے مختلف دواخانوں میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ آندھر اپردیش اور تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے سوائن فلو کے مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ دو دن قبل سوائن فلو کے47نئے کیسس سامنے آئے تھے ، اور جملہ34نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ حکام نے بتایاکہ اس سال جنوری سے اب تک1,316افراد سوائن فلو میں مبتلا پائے گئے ۔ تلنگانہ میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد52ہوگئی ہے ۔ ریاست کے مختلف دواخانوں میں ہنوز 60سے زائد مریض زیر علاج ہیں ۔ آندھرا پردیش میں سوائن فلو کے82معاملات سامنے آئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد12ہوگئی ہے ۔ اور ریاست می نفی الحال16مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

8 trainee IPS officers test positive for swine flu in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں