نتیش کمار اور جتن مانجھی کے حامیوں میں سرد جنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

نتیش کمار اور جتن مانجھی کے حامیوں میں سرد جنگ

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی اور نتیش کمارکے حامیوں کے درمیان لفظی جنگ کے سبب جنتادل یو میں بحران میں اضافہ کے ساتھ ہی پارٹی صدر شرد یادو نے آج اس آگ کو بجھانے ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا ۔ مانجھی اور ریاستی پارٹی صدر وشست نارائن سنگھ بھی اس بند کمرہ اجلاس میں شرد یادو کے ساتھ تھے ۔ یہ اجلاس یہاں ریاستی سرکاری گیسٹ ہاؤز میں منعقد کیا گیا جو زائد از نصف گھنٹہ تک جاری رہا ۔ مانجھی سے دریافت کرنے پر انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ جب ان پر مزید دباؤ ڈالا گیا تو انہوں نے کہا شرد یادو سے پوچھیں ، تاہم سنگھ نے جو سینئر قائد نتیش کمار کی قیامگاہ سے سرکاری گیسٹ ہاؤز پہنچے تھے ، اس بات کا اعتراف کیا کہ قائدین کے بیانات کے دہرائے جانے کے سبب صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی قائدین کے بیانات کی وجہ سے پارٹی کو سخت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر تغذیہ شیام راجک کی قیامگاہ پر چہار شنبہ کو منعقد عشائیہ میں نتیش کمار کے وفادار زائد از20وزراء کی شرکت کے بعد سے جنتادل یو میں بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اس ڈنر پر ڈپلومیسی کو نتیش کمار کے حامی وزراء کی جانب سے چیف منسٹر مانجھی کے خلاف سخت موقف کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اس ملاقات کو مانجھی کے بجائے شیام راجک کو چیف منسٹر بنانے کے منصوبے کے حصہ کے طور پر بھی دیکھاجارہا ہے ۔ واضح رہے کہ شیام بھی ایک دلت قائد ہیں ۔

wake of war of words between supporters of Nitish Kumar and Bihar CM Jitan Ram Manjhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں