اوباما کے دورہ ہند سے قبل کشمیر میں اسکولوں پر حملوں کا اندیشہ - اعلیٰ فوجی افسران کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

اوباما کے دورہ ہند سے قبل کشمیر میں اسکولوں پر حملوں کا اندیشہ - اعلیٰ فوجی افسران کا بیان

جموں
آئی اے این ایس
ملک کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے آج یہاں بتایا کہ عسکریت پسند عناصر ، صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند سے عین قبل ہندوستان میں چوری چھپے داخل ہونے اور جموں و کشمیر میں اسکولوں پر حملے کرنے کی کوشش کریں گے ۔ فوج کی16ویں کور کے کمانڈر لیفٹنینٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے ضلو جموں کے نگر وٹاؤن میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیرینچل پہاڑی رینج کے اس پار لگ بھگ200عسکریت پسندعناصر ، 36لانچ پیاڈس میں انتظار کررہے ہیں تاکہ ہندوستانی سرزمین میں مداخلت کرے ۔ ہمیں یہ انٹلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ عسکریت پسند عناصر،براک اوباما کے دورہ سے عین قبل آسان نشانوں بشمول اسکولس اور سیویلین علاقوں میں حملہ کی کوشش کریں گے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’امکان غالب ہے کہ پاکستان اس سرزمین میں پنپی دہشت گرد تنظیموں کے بعض عناصر کو سر زمین ہند مٰں داخل ہونے میں مدد دینے کی کوشش کرے گا۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ انٹلی جنس ایجنسیوں نے گزشتہ ماہ وارننگ دی تھی کہ لشکر طیبہ کے عسکریت پسند، صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے موقع پر ہندوستان میں حملوں کا منصوبہ بناسکتی ہیں ۔ آئندہ26جنوری کو دہلی میں جشن جمہوریہ کی روایتی پریڈ اور تقاریب کے موقع پر بارک اوباما بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

200 militants trying to infiltrate, terrorists may attack schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں