بھوٹان کو ہندوستان کی غیر متزلزل تائید جاری رہے گی - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

بھوٹان کو ہندوستان کی غیر متزلزل تائید جاری رہے گی - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے زور دے کر کہا کہ بھوٹان کو ہندوستان کی غیر متزلزل تائید جاری رہے گی اور ہندوستان اس ملک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔ بھوٹان کے وزیر اعظم شیرین ٹوبگے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنہوں نے کل راشٹرپتی بھون میں ان سے ملاقات کی، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہند۔ بھوٹان کے درمیان تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں۔ دونوں ملک تاریخی ثقافتی روابط اور تہذیبی تعلقات رکھتے ہیں جن کی وجہ سے وہ فطری دوست و شراکت دار ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے سیکوریٹی اندیشے غیر منقسم اور باہم مربوط ہیں ۔ سلی گوڑی راہداری دونوں ملکوں کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں ملکوں کو باہمی سیکوریٹی اندیشوں سے متعلق مسائل پر قریبی تال میل جاری رکھنا چاہئے ۔ صدر جمہوریہ نے بھوٹان کے وزیر اعظم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ2014ء ہند۔ بھوٹان تعلقات کو مستحکم بنانے اور ان میں اضافہ کرنے کا سال ثابت ہوا ہے ۔دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے اپنے پہلے بیرونی دووں کے سلسلہ میں ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کیا ہے ۔ نومبر2014میں وزیر اعظم بھوٹان نے اس ملک کا پہلا دورہ کیا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھوٹان ہندوستان کو کتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے جو اس کا پڑوسی اور مستقل شراکت دار ملک ہے ۔

Security concerns of India, Bhutan intertwined: President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں