کشمیر میں نیشنل کانفرنس بی جے پی مخلوط حکومت قائم ہوگی - این پی پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-16

کشمیر میں نیشنل کانفرنس بی جے پی مخلوط حکومت قائم ہوگی - این پی پی

جموں
یو این آئی
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی( این پی پی) نے آج کہا کہ نیشنل کانفرنس ۔ بی جے پی اتحاد ریاست میں آئندہ حکومت تشکیل دیگا۔ انہوں نے پہلے ہی اتحاد کرلیا ہے لیکن یہ مختصر مدت کے لئے ہوگا۔ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھیم سنگھ نے بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان ساز باز اور ملی بھگت کا الزام عائد کیا۔ پروفیسر سنگھ نے آج دوپہر یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے پس پردہ ملوث ہوئے بغیر نیشنل کانفرنس پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی تائید کا اعلان نہیں کرسکتی ۔ نیشنل کانفرنس ، بی جے پی کی مخلوط حکومت صرف متخصر مدت کے لئے ہوگی ۔ پینتھرس پارٹی قائد نے تاہم کہا کہ ریاست میں ایک بارپھر انتخابات یقینی ہیں، کیونکہ کوئی اور متبادل نہیں ہے ۔ انہوں نے سیالکوٹ اور دیگر متصلہ علاقوں سے آنے والے پاکستانی پناہ گزینوں کو در پیش صورت حال کے لئے مرکز کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ مرکزی حکومت تقریباً65ہزار بے گھر افراد کو پناہ گاہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جو جموں و کشمیر کے ساکن تصور کئے جاتے ہیں اور کٹواتا پونچھ سیکٹر کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ پروفیسر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ انہیں معاوضہ تک ادا نہیں کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں پاکستانی رفیوجیوں کے معاملہ میں ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کے بموجب پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستانی پناہ گزینوں کو ہندوستان کے جائز اور مستقل شہری قرار دیا اور ان کی موجودہ حالت کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے ایڈ منسٹر شیخ محمد عبداللہ کی مداخلت کے باعث تقریباً ایک لاکھ پاکستانی رفیوجیوں نے جموں و کشمیر میں قیام کیا ۔ ہر فیوجی خاندان کو زمین الاٹ کی گئی اور شیخ محمد عبداللہ نے ان سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی سرحد کے قریب قیام کریں ، کیونکہ اس وقت نو تشکیل شدہ سرحد پر کوئی سیکوریٹی نہیں تھی ۔

BJP NC coalition government in Kashmir likely

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں