سیاسی پارٹیوں کی املاک کی تفصیل ویب سائٹ پر دینے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

سیاسی پارٹیوں کی املاک کی تفصیل ویب سائٹ پر دینے کی ہدایت

مرکزی اطلاعاتی کمیشن نے شہری ترقی کی وزارت کو ہدایات دی ہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کو الاٹ کی گئی اراضی اور بنگلوں سے جڑے تمام ریکارڈوں کو عام کرے اور ان سے وابستہ معلومات کو اپنی ویب سائٹ پر ڈالے ۔ کمیشن نے وزارت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ آر جے ڈی کے صدر دفتر کا نام، رابڑی بھون کرنے سے متعلق سوالوں کو لالو پرساد کی قیادت والی سیاسی پارٹی کے پاس بھیج دے ۔ اطلاعات کمشنر یشووردھن آزاد نے بتایا، کمیشن مرکزی عوامی اطلاعات افسر کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ سبھی رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے سبھی دستاویزات مکتوبات ، رہنما ہدایات اور سرکلروں کو اس حکم کے ملنے کے چار ہفتہ کے اندر متعلقہ اتھارٹی( شہری ترقیاتی وزارت) کی ویب سائٹ پر ڈالے اور کمیشن کو اس کی اطلاع دی جائے ۔ اطلاعات کمشنر نے ہدایت دی کہ اس حکم کو شہری ترقی کی وزارت کے سکریٹری کے پاس بھی بھیجاجائے ۔ یہ معاملہ درا صل کارکن سبھاش اگر وال کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات سے منسلک ہے ۔ اگروال وزارت سے راؤز ایونیو واقع راشتریہ جنتا دل کے صدر دفتر کا نام ربڑی بھون کئے جانے کے بارے میں جاننا چاہتے تھے ۔ اس پر پارٹی کے لیڈڑ نول کشور رائے نے بھی اعتراض کیا تھا۔
اگر وال نے اس اطلاع کے لئے پہلے پارٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن جب پارٹی نے انہیں معلومات نہیں دیں تو انہوں نے وزارت سے رابطہ کیا کیونکہ اس کے پاس بھی یہ اطلاع موجود تھی ۔وزارت نے کہا کہ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، جو یہ ظاہر کتا ہو کہ رائے نے اس معاملے پر کوئی اعتراض ظاہر کیا تھا ۔ اگر وال بہار حکومت کی طرف سے آر جے ڈی کو پٹنہ یا کسی دوسری ریاست میں الاٹمنٹ یا لیز پر دی گئی اراضی کے بارے میں بھی وزارت سے جاننا چاہتے تھے ۔ وزارت نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ راشٹریہ جنتا دل کو نئی دہلی میں کوئی بھی رہائش مہیا نہیں کرائی گئی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ پٹنہ میں اراضی الاٹمنٹ سے منسلک سوال کو جواب کے لئے بہار حکومت کے پاس بھیجا جاسکتا ہے ۔ جب کہ راشٹریہ جنتادل ہیڈ کوارٹر کے نام معنون کرنے کے معاملے کو پارٹی کے پاس بھیجا جانا چاہئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں