کانگریس پھر سے اپنے وقار کو حاصل کرنے کے لئے سرگرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-05

کانگریس پھر سے اپنے وقار کو حاصل کرنے کے لئے سرگرم

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس کو آئندہ دہلی اسمبلی الیکشن سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ راجدھانی میں اپنی کھوئی ہوئی حیثیت پھر سے حاصل کرنے کے لئے سر گرمی کے ساتھ اتنخابی تشہیر کرے گی ۔ کانگریس نے دہلی انتخابات کے لئے اپنی روایت سے ہٹ کر تاریخ کے اعلان سے پہلے ہی24امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ کانگریس کو امید ہے کہ اس بار الیکشن میں اس کی حالت کافی بہتر ہوگی ۔ پارٹی کا ہدف ہے کہ وہ اس بار دہلی میں کم از کم دوسرے نمبر پر رہے ۔ گزشتہ الیکشن میں کانگریس کے ہاتھ سے نہ صرف15برسوں سے چلی آرہی دہلی کی حکومت نکل گئی بلکہ اس کے ممبران اسمبلی کی تعداد43سے گھٹ کر آٹھ رہ گئی اور وہ تیسرے مقام پر کھسک گئی ۔ دہلی کانگریس کے انچارج کے طور پر حال ہی میں ذمہ داری سنبھالنے والے پی سی چاکو کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخاب میں پارٹی پورے جوش کے ساتھ اترے گی اور جارح انتخابی مہم اس کا اصل ہتھیار ہوگا۔ ستر رکنی اسمبلی کے لئے24امید واروں کو تشہیر کے لئے پورا وقت مل سکے ۔ پہلی فہرست میں شیلا حکومت کے چا ر وزرا کو پھر سے میدان میں اتارنے کے ساتھ ہی کانگریس نے 2013کے اسمبلی الیکشن میں دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے ۔ پارٹی اپنے ممبران پارلیمنٹ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اجے ماکن ، سابق مرکزی وزیر کرشان تیرتھ اور کانگریس کے سابق صدر جے پرکاش اگر وال کو بھی میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔ مسٹر چاکو نے کہا کہ پارٹی کے سر فہرست لیڈر تو انتخابی مہم چلائیں گے ہی ، سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت ، کئی سابق ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی بھی انتخابی مہم میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ریاستوں سے70کانگریس ارکان اسمبلیوں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ دہلی کانگریس کے انچارج سی چاکو نے کہا کہ کانگریس اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کے عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا پردہ فاش کرے گی۔ پارٹی کی انتخابی مہم میں کئی سیلیبر یٹی بھی شامل ہوں گے ۔

Congress working again to get back its dignity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں