ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں ہندوستانی اداروں کا جگہ نہ پانا قابل افسوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-25

ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں ہندوستانی اداروں کا جگہ نہ پانا قابل افسوس

جے پور
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے گورنر رام نائک نے آج کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک کی700یونیورسٹیوں اور ہزاروں ڈگری کالجوں میں سے کوئی بھی ادارہ ٹاپ 200میں جگہ نہ بنا سکا ۔ پورونچل یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ سے گورنر خطا ب کررہے تھے ۔ مستقبل میں سخت مسابقت کی تیاری کے لئے طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرچہ کہ ملک میں تعلیمی میدان میں بڑے پیمانے پر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں لیکن یہ امر بڑا ہی افسوسناک ہے کہ ملک کی کوئی یونیورسٹی یا ڈگری کالج دنیا کی ٹاپ200یونیورسٹیوں میں اپنا مقام نہ بنا سکا۔ عظیم طاقت کے طور پر ابھرنے کے لئے ملک میں تعمیری اور تخلیقی کارناموں کی ضرورت ہے جس کے ساتھ کسی قسم کی تخریب کاری نہ ہوں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی سطح پر جاری ہونے والے ایک جائزہ کے مطابق ٹاپ200یونیورسٹیوں میں ہندوستان کا بھی ایک بھی ادارہ شامل نہیں تھا۔

Matter of regret that none of 700 Indian university in global top 200: UP governor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں