کرن بیدی آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

کرن بیدی آج پرچہ نامزدگی داخل کریں گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی کی چیف منسٹری کی امیدوار کرن بیدی 7فروری کو مقرر دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ۔ وہ مشرقی دہلی کے کرشنا نگر حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک روڈ شو بھی کریں گی ۔ ایک سینئر بی جے پی قائد نے بتایا کہ کرن بیدی کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی ۔انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔ مرکزی وزیر ہرش وردھن نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کرشنا نگر اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی ۔65سالہ کرن بیدی ، ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس عہدیدار ہیں ، اور پارٹی صدر امیت شاہ نے کل رات بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے ایک اجلاس کے بعد انہیں پارٹی کا چیف منسٹری کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ کل انتخابی عہدیداروں کے لئے ایک مصروف ترین دن ہوگا کیونکہ کئی سینئر قائدین بشمول کانگریس کے اجئے ماکن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے ہیں۔، پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 22جنوری کو کی جائے گی ، جب کہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ24جنوری ہوگی۔ انتخابی نتائج کا اعلان10 فروری کو کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں