کجریوال کے روڈ شو میں زبردست اژدہام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

کجریوال کے روڈ شو میں زبردست اژدہام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال ، دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے آج اپنی نامزدگی داخل کرنے کے لئے بڑے دھوم دھڑا کے کے ساتھ نکلے لیکن ان کے روڈ شو میں زبردست ہجوم کے سبب انہوں نے اپنی نامزدگی21جنوری تک کے لیے ملتوی کردی ، کیونکہ اژہام کے سبب مقررہ وقت میں الیکشن آفس تک پہنچنا ناممکن ہوگیا تھا ۔ کجریوال کی ریالی عملاً عدد طاقت کا مظہر بن گئی تھی ۔ کجریوال کے ساتھ سینئر پارٹی قائدین منیش سسوڈیا ، اشوتوش اور سومنا بھارتی بھی تھے۔ کجریوال نے دوپہر تقریباً پونے تین بجے یہ اعلان کیا کہ’’نامزدگی داخل کرنے کا مقررہ وقت گزر گیا ہے اور یہ نامزدگی کل داخل کی جائے گی جو پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے ۔ کجریوال کو پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے لئے آج سہ پہر3بجے تک جنتر منتر کے قریب جام نگر حوض میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کو پہنچ جانا تھا ۔ کجریوال کے روڈ شو کے دوران مندر مارگ اور جنتر منتر کے درمیان7کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔ نامزدگی داخل کرنے کو ملتوی کرنے کا اعلان اس وقت کیا گیا جب روڈ شو نے5کلو میٹر کا فاصلہ طے کرلیا تھا ۔ کجریوال نے بتایا کہ ہم الیکشن کمیشن، نظم و نسق اور پولیس کا احترام کرتے ہیں ۔ نامزدگی کے ادخال کا مقررہ وقت گزر گیا ہے اس لئے میں اپنی نامزدگی کل داخل کروں گا ۔‘‘ کجریوال نے آج صبح والمیکی مندر پر حاضری دینے کے بعد لگ بھگ10:30بجے اپنی ریالی کا آغاز کیا جو جنتر منتر پر ختم ہونے والی تھی ۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ’’گول مارکٹ علاقہ تک پہنچنے تک2:45بج چکے تھے ۔ اور وہ(کجریوال) مقررہ وقت تک الیکشن آفس نہیں پہنچ سکتے تھے ۔‘‘اسی دوران اروند کجریوال نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو’’جھوٹوں کی مشیں‘‘قرار دیا اور کہا کہ دہلی کے عوام آنے والے اسمبلی انتخابات میں اے اے پی کو منتخب کرتے ہوئے تاریخ رقم کریں گے ۔
یہاں مندر مارگ پر ایک کھلی گاڑی میں نشست پر ٹھہر کر ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ’’دہلی کے عوام، اے اے پی کو واحد سب سے بڑے پارٹی بناتے ہوئے تاریخ لکھیں گے کیونکہ یہ عوام49دنوں کی بہتر حکمرانی کو5سال بہتر حکمرانی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی ، جھوٹوں اور افواہوں کی ایک مشین ہے۔‘‘بعد میں آشوتوش نے اپنے ٹوئٹر پیام میں کہا کہ زبردست ہجوم کے سبب اروند کجریوال الیکشن آفس نہیں پہنچ سکے ۔ وہ کل اپنی نامزدگی داخل کریں گے ۔ (دہلی میں اسمبلی اتنخابات کے لئے رائے دہی7فروری کو مقرر ہے ) یو این آئی کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ اروند کجریوال اپنے روڈ شو میں ہجوم کے سبب پیدا شدہ تاخیر کی وجہ سے اپنی نامزدگی داخل کرنے سے قاصر رہے ۔ آج صبح کجریوال نے والمیکی مندر پہنچنے سے پہلے اپنی والدہ کا آشیرواد حاصل کیا۔

Kejriwal's roadshow getting tremendous support from people

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں