اوباما کے دور ہ ہند کے خلاف ماوسٹوں کے ورقیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-21

اوباما کے دور ہ ہند کے خلاف ماوسٹوں کے ورقیے

رائے پور
پی ٹی آئی
چھتیس گڑھ میں ماوسٹوں نے بستر کے کئی علاقوں میں ورقیے گرائے ہیں جن میں صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کی مخالفت کی گئی ہے ۔ پولیس کے بموجب باغیوں نے اوباما کے دورہ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے اور26نوری کو ملک گیر بند منانے کا اعلان کیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(ریاستی انٹلیجنس دنگ) دیپا نشو کبرا نے بتایا کہ ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ کی جانب سے گرائے گئے ورقیوں میں اوباما کے دورہ ہند کی مخالفت کی گئی ہے ۔ یہ ورقیے کنکر اور نارائن پور اضلاع کے کئی علاقوں میں ملے ہیں ۔ اس کے بعد پولیس کو چوکس کردیا گیا انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں کو بھی اس سے واقف کروادیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں کو بھی اس سے واقف کروادیا گیا ۔ یہ ورقیے نکسلائٹس کے دنداکر انیا اسپیشل زونل کمیٹی کے ترجمان جی اوسیندی کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر جلی حروف میں ’’اوباما واپس جاؤ‘‘ لکھا ہے ۔ انتہا پسندوں نے اس میں لکھا کہ وہ صدر امریکہ کے دورہ کے دوران اوباما اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کریں گے ۔ اوباما یوم جمہوریہ تقاریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ، وہ سہ روزہ دورہ پر25جنوری کو ہندوستان آرہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں