سری لنکا میں جاری تبدیلیاں ہندوستان کے لئے بامعنی - سیاسی مبصرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

سری لنکا میں جاری تبدیلیاں ہندوستان کے لئے بامعنی - سیاسی مبصرین

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان کے لئے اس ہفتہ کا سب سے اہم ڈیولپمنٹ پڑوسی ملک سری لنکا میں وسط مدتی انتخابات میں مہنداراجہ پکسے کی شکست اور سری پلاسر یسینا کی تخت نشینی تصور کیاجارہا ہے ۔ نئی دہلی کو اب دیکھنا ہے کہ کس طرح نئے صدر جو انڈیا کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتے ہیں اور تمل اقلیت کی طرف بھی ان کا جھکاؤ ہے ۔ ان کے مطالبات کو پورا کرتے ہیں اور وہ چین جو لنکا میں اپنا وجود تیزی سے بڑھا رہا ہے کے ساتھ کس طرح تعلقات روارکھتے ہیں ۔ سری لنکا کے تملوں اور مسلمانوں کے سریسینا کی حمایت میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے جو ایک مجہول اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے ، جس میں یونائیٹیڈیڈ نیشنل پارٹی نے اہل رول ادا کیا تھا ۔ سریسینا کوسابق صدر چندریکاکمار تنگا کی بھی حمایت حاصل ہے کئی لوگوں اور تنظیموں کی پشت پناہی کے ساتھ نئے صدر نے دستوری طریقہ سے جمہوری اصلاحات لانے کا وعدہ کیا ہے ۔ سری لنکا کے حالات پر گہری نظر رکھنے والی آئی ڈی ایس اے کی سمرتی پٹنائک کے مطابق مقامی سیاسی خواہش مند افراد سے نپٹنا سریسینا کا پہلا مقصد ہوگا جس کا انڈیا کے نقطہ نظر سے کوئی خاص فوری اثر ہندوستان پر نہیں پڑے گا لیکن اس کے دور رس فوائد دہلی کے لئے کافی اہم ہیں ۔ سری لنکن تملوں کو سریسینا سے کافی امیدیں وابستہ ہوسکتی ہیں کیونکہ انہیں تملوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل ہوئے ہیں جنہوں نے پچھلے دنوں سول وار کے دوران فوج کی بے رحمی کو سہا ہے ۔ پٹنائک کے مطابق سریسینا کا سب سے اہم امتحان چینی مداخلت سے ڈیل کرنا ہی ہے ۔ سری لنکا میں چین نے بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے جس کے ساتھ بدعنوانی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ پٹنائک کے مطابق راجے پکسے کی شکست چین کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے ۔ سریسینا نے پہلے ہی کہا ہے کہ ہندستان ان کی پہلی ترجیح ہے حالانکہ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین سے بھی بہتر روابط رکھے گا ۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ نئی حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع اس کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہوگی۔ سری لنکا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق سری لنکا کے نئے صدر اگلے ہفتہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ حکومت سری لنکا کے سینئر مشیر اور صدر کے ترجمان راجیھا سینار تنے نے ہی دہلی کے دورہ کے لئے سری لنکا کے صدر کے نام ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے حکام ان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ بھی دینا چاہتے ہیں۔

changes in Sri Lanka meaningful to India, Political observers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں