نکسلائٹس متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کو مربوط کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

نکسلائٹس متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کو مربوط کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتین گڈ کری نے 13جنوری کو نکسلائٹس سے متاثرہ ریاستوں کے چیف منسٹرس کی کانفرنس طلب کی ہے جس میں وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاجائے گا۔ واضح رہے کہ گڈ کری نے نکسلائٹس متاثرہ ریاستوں کے بایاں بازو کے8چیف منسٹرسوں کو13جنوری کو ہونے والے کانفرنس میں طلب کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ان کانفرنس میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ ان کے ذریعہ جنگی پیمانے پر جاری شاہراہوں کے کام کی تفصیلات حاصل کی جاسکے اور اس میں مزید تیزی لانے اور اس میں اصلاحات کرنے کے سلسلے میں چیف منسٹرس سے مشورے کئے جاسکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کانفرنس میں چھتیس گڑھ ، بہار اور جھار کھنڈ کے چیف منسٹرس سمیت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے وزراء کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ اس کانفرنس میں مرکزی سڑک تعمیرات ، شاہراہ و ٹرانسپورٹ کے اعلیٰ حکام سمیت وزارت داخلہ، ریاستی پی ڈبلیو ڈی کے افسران، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، و دیگر تنظیموں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے ۔ غور طلب ہے کہ سڑک تعمیرات و شاہراہ کی مرکزی وزارت نے مختلف34نکسلائٹ سے متاثرہ اضلاع کو سڑک کے راستوں سے جوڑنے اور تعمیرات سے متعلق دیگر کاموں کے لئے روڈ میاپ تیار کیا ہے اور ان اضلاع میں5ہزار477کلو میٹر سڑک کی تعمیر کرنے کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ وزارت نے سڑک کی تعمیرات کے اس پروگرام میں8ریاستوں کو شامل کیا ہے جس میں نمایاں طور پر تلنگانہ ، بہار، چھتیس گڑھ جھار کھنڈ، مدھیہ پردیش مہاراشٹرا، اڑیسہ اور اتر پردیش شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے لئے5ہزار 469کلو میٹر کی طویل سڑکیں بنانے کی منظوری دی گئی ہے جس میں سے4ہزار908کلو میٹر پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

Nitin Gadkari Convenes Conference of CMs of Naxal Affected States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں