مغربی بنگال - چوری کے الزام میں خاتون کو برہنہ کر کے بدسلوکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

مغربی بنگال - چوری کے الزام میں خاتون کو برہنہ کر کے بدسلوکی

کولکتہ
آئی اے این ایس
مغربی بنگال کی ایک خاتون نے پیر کے دن مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ چوری کے الزامات میں اسے درخت سے برہنہ حالت میں باندھ کر پیٹا گیا ۔ اس سلسلہ میں دو افراد کو حراست میں لیا جاکر ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔ جس کی بناء پر اپوزیشن کی جانب سے ممتابنرجی حکومت پر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا۔ جنوبی پیراگانس ضلع کے باروی پور سب ڈیویژن کے کلٹولی میں اتوار کے دن پیش آئے اس حادثہ کے سلسلہ میں پولیس نے پیر کے دن ایک شخص اور اس کی بیوی کو گرفتار کیا تاہم دونوں ملزمین کو عدالت نے ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا گیا ۔ متاثرہ خاتون نے پولیس شکایت میں کہا کہ’’سنجیب مالٹی کی زیر قیادت ایک گروپ نے چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے مجھے برہنہ حالت میں درخت سے باندھ کر چھڑیوں سے پیٹا ۔ نیز انہوں نے گرم دھات سے مجھے چرکے دئے، باروی پور کے سب ڈیویژنل پولیس عہدیدار دیپک سر کار نے کہا کہ ملزم مالتی اور اس کی بیوی کو حراست میں لیا گیا تاہم عدالت کی جانب سے ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) نے ترنمول کانگریس کارکنوں کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس اور بی جے پی نے ملزمین کو ضمانت کی منظوری مل جانے پرر یاستی انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرایا۔
سی پی آئی (ایم) قائد اور سابق وزیر کانتی گنگولی نے خاتون سے ملاقات کے بعد کہا کہ درخت سے برہنہ حالت میں باندھنے کے بعد انہوں نے خاتون کے ساتھ ناقابل بیان مظالم کئے ۔ اس ظلم کی وجہ محض یہی ہے کہ وہ سی پی آئی (ایم) کی کارکن ہے ۔ ترنمول کے غنڈوں کی جانب سے ہمارے کارکنان پر مسلسل حملوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ ہم تمام قصور واروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ تاہم کولٹولی کے ترنمول صدر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا تماشہ سی پی آئی(ایم) اور ان کے قائد گنگولی کی جانب سے رچا گیا ہے جو ترنمول کی شبیہ بگاڑنے کے شدید خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کو ترنمول کانگریس کے سر باندھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

WB South 24 Parganas district, A woman tied naked to Tree and beaten

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں