شام کے شہر کوبانی کے 90 فیصد علاقوں پر کردوں کا قبضہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

شام کے شہر کوبانی کے 90 فیصد علاقوں پر کردوں کا قبضہ

دمشق
آئی اے این ایس
شام کے شمالی شہر کوبانی کے90فیصد علاقوں پر کرد جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا ہے ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے لندن میں قائم سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے حوالہ سے بتایا کہ داعش دہشت گردوں کے ساتھ مہینوں سے جاری جنگ کے بعد پیپلز پروٹکشن یونٹس( وائی پی جی) نے کوبانی کے متعدد علاقوں کی جانب پیشرفت کی ہے۔ کوبانی عین العرب سے بھی موسوم ہے جہاں کردوں کی اکثریت ہے۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ داعش جنگجوؤں کو کوبانی کے مشرقی سرحد کی جانب ڈھکیل دیاگیا ہے ۔ جب کہ جہادی گروپ نے140جنگجوؤں پر مشتمل ایک اور بٹالین کو لڑائی میں شامل کرلیا ہے ۔ ان میں سے بیشتر جنگجوؤں کی عمر18سال سے بھی کم ہے ۔ آبزرویٹری نے یہ بھی بتایا کہ وائی پی جی کے ساتھ جھڑپ کے دوران6کم عمر جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

Kurds Celebrate Ousting Islamic State Fighters From Kobani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں