پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں - نواز شریف

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان کے66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اپنے ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے اپ نے پیغام میں ہندوستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ، مشترکہ مفادات اور استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پر امن اور خوشحال خطے کا قیام ممکن ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی سفیر عبدالباسط کی علحدگی پسندوں سے مذاکرات کے بعد نئی دہلی نے گزشتہ سال اگست میں سکریٹری خارجہ سطح کے اجلاس کا انقطاع کردیا تھا ۔ جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد ہیں ۔ شریف نے قبل ازیں کہا تھا کہ ہندوستان کو سکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کو منقطع نہ کرنا چاہئے تھا کیونکہ مئی میں مودی حکومت کی حلف برداری تقریب کے دوران مودی کے ساتھ اسی بات پر اتفاق ہوا تھا۔

Pakistan Prime Minister Nawaz Sharif Pledges to Develop Friendly Ties with India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں