سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رائے دہی پر امن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رائے دہی پر امن

حیدرآباد
یو این آئی
16رکنی سکندر آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے 8سیویلین ارکان کو منتخب کرنے آج رائے دہی ہوئی۔ 1.60لاکھ رائے دہندوں کے منجملہ50فیصد نے آج17:00بجے تک حق رائے سے استفادہ کیا۔ بڑی حد تک رائے دہی پر امن رہی ۔ پولیس نے نظم و ضبط کی برقراری کے لئے182رائے دہی مراکز پر زبردست سیکوریٹی انتظامات کئے تھے ۔ پولیس نے امتناعی احکام نافذ کیے تھے ۔ رائے دہی مراکز کے200میٹر کے دائرہ میں5یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئیت ھی ۔ 13جنوری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے دیگر8ارکان کو فوجی عہدیدار اور مقامی نمائندے منتخب کریں گے ۔ اگرچیکہ رائے دہی پارٹی اساس پر نہیں تھی، گزشتہ چند ہفتوں سے زبردست مہم چلائی جارہی تھی جو گزشتہ رات ختم ہوئی۔ رائے دہندوں کور اغب کرنے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سرگرم تھے ۔ لگ بھگ114امیدوار مقابلہ میں حصہ لے رہے تھے ۔ الکٹرانک ووٹ مشینوں کے ساتھ900افراد پر مشتمل عملہ کو رائے دہی مراکز پر متعین کیا گیا۔ سکندرآ باد کنٹونمنٹ کے انتخابات پر اس مرتبہ زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی تھی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان انتخابات کو غیر معمولی اہمیت دی ۔ مقامی قائدین نے بھی کامیابی کے لئے اپنا زور لگایا ہے ۔ 8وارڈش کے مجملہ وارڈ نمبر3،4اور7کو خواتین کے لئے محفوظ قرار دیا گیا جب کہ وارڈ نمبر8شیڈول کاسٹ کے لئے محفوظ تھا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان انتخابات میں مردوں کے مقابلہ میں خاتون رائے دہندوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

Voting for Secunderabad Cantonment Board Elections peaceful

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں