جرمانہ ادا کرنے حیدرآباد ٹریفک پولیس کا اینڈرائڈ اپلیکیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

جرمانہ ادا کرنے حیدرآباد ٹریفک پولیس کا اینڈرائڈ اپلیکیشن

حیدرآباد
یو این آئی
شہریوں کے مفاد کے لئے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر تجرباتی اساس پرکیش لیس انفورسسمنٹ کو متعارف کیا ہے۔ جس کے ایک حصہ کے طور پر حیدرآباد کے تمام ڈاک خانوں (پوسٹ آفسس) پر زیر تصفیہ ٹریفک چالانوں سے ادائیگیوں کو قبول کیاجائے گا۔ حیدرآباد پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ٹریفک پولیس بر سر موقع چالان کی کوئی رقم قبول نہیں کرے گی ۔ علاوہ ازیں ادائیگیاں نٹ بینکنگ کے ذریعہ بھی ممکن ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ویب سائٹ www.htp.gov.inپر ربط پیدا کرتے ہوئے چالان موقف کو کلک کریں یاwww.echallan.orgپر اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں ۔ اگر کوئی چالان زیر تصفیہ ہوتو وہ نٹ بینکنگ کے ذریعہDebit / Craditکارڈ کے ذریعہ نٹ بینکنگ سے ادائیگی کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد اور سائبر آباد دونوں کمشنریٹ میں یہ سہولت حاصل ہے ۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اینڈ رائڈ موبائل اپلیکیشن کو فروغ دیا ہے ۔ اس کے ذریعہ آسان ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ پلے اسٹور کے ذریعہ ای چالان تلنگانہ ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتا ہے ۔ قبل ازیں جرمانہ کی رقم ادا کرنے ای سیوا ؍می سیوایا اے پی آن لائن سنٹرس سے رجوع ہونا پڑتا تھا۔

Hyderabad Traffic Police introduces cashless enforcement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں